تازہ تر ین

امریکی غوطہ خوروں کی کھلے سمندر میں شارک کے ساتھ اچانک ٹاکرا اور سیلفیاں

واشنگٹن (ویب ڈیسک)امریکی ریاست ہوائی کے قریب غوطہ خوروں کی ایک ٹیم کا تاریخ میں ریکارڈ کی گئی سب سے بڑی گریٹ وائٹ شارک میں سے ایک سے نہ صرف سامنا ہو گیا بلکہ وہ یہ کہانی سنانے کے لیے زندہ بھی بچ گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابقماہرین کا خیال ہے کہ بیس فٹ لمبی اور تقریباً ڈھائی ٹن وزنی اس شارک کا نام ڈیپ بلو ہے اور تقریباً بیس برس ہہلے اس کا ایک ٹیم سے سامنا ہوا تھا۔خیال ہے کہ یہ شارک ایک مردہ وھیل کے ڈھانچے کی طرف بڑھ رہی تھی جب اس کا غوط خوروںسے سامنا ہو گیا۔ایک غوطہ خور اوشن رمسے نے بتایا کہ وہ لوگ سمندر میں ٹائیگر شارک کی تصویریں بنا رہے تھے جب اچانک یہ شارک نمودار ہوئی۔رمسے نے کہا کہ شارک کی چوڑائی دیکھ کر ہمیں لگا کہ شاید یہ حاملہ ہے۔ ’ڈیپ بلو‘ کے بارے میں خیال ہے کہ اس کی عمر50 سال ہے۔عام طور پر گریٹ وائٹ شارک ہوائی کے قریب نظر نہیں آتیں کیونکہ انہیں سرد پانی میں رہنا پسند ہے۔اوشن رمسے نے کہا کہ بڑی عمر کی یا حاملہ وائٹ شارک کے قریب جا سکتے ہیں لیکن پھر بھی جب وہ کھانے کی تلاش میں ہوں ان سے دور رہنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ وائٹ شارک صرف اس وقت انسانوں پر حملہ کرتی ہے جب وہ انہیں اپنے دوسرے معمول کے شکار کے ساتھ کنفیوڑ کر دے یا انہیں سمجھ نہ آیے کہ یہ کیا ہے؟


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain