اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے۔آرمی چیف نے وزیراعظم کی زیرصدارت ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شرکت کی جس میں ویزا اصلاحات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں وزیراعظم اور آرمی چیف کے علاوہ وفاقی وزراء، سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور دیگر حکام نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملکی سلامتی کی صورت حال کا جائزہ بھی لیا۔
