تازہ تر ین

اس تصویر میں چھپا خطرناک سانپ تلاش کرسکتے ہیں؟

لاہور (ویب ڈیسک ) اس تصویر میں ایک سانپ چھپا ہواہے مگر کیا آپ اسے دیکھ سکتے ہیں؟درحقیقت سو میں سے 95 فیصد افراد ایسا کرنے سے قاصر رہتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انٹرنیٹ پر یہ لوگوں کی ذہنی آزمائش کے لیے اچھی ورزش ثابت ہورہی ہے۔آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی سانپ پکڑنے والی ایک کمپنی نے اپنے فیس بک پیج پر یہ تصویر شیئر کرکے لوگوں سے پوچھا تھا کہ کیا وہ عام نظروں سے چھپے سانپ کو تلاش کرسکتے ہیں؟درحقیقت پتوں اور گھاس کے درمیان اس گھاس نے اپنے آپ کو اتنی اچھی طرح چھپایا ہوا ہے کہ اسے دیکھنا لگ بھگ ناممکن ہے۔

تصویر میں یہ تو نہیں بتایا گیا کہ یہ کس قسم کا سانپ ہے مگر کسی عام فرد کے لیے اسے دیکھنا لگ بھگ ناممکن ہے اور اس کی قیمت تکلیف دہ ڈنک کی شکل میں ادا کرنی پڑسکتی ہے۔

تو کیا آپ اس تصویر میں چھپے سانپ کو تلاش کرسکتے ہیں؟

اگر ڈھونڈنے میں مشکل پیش آرہی ہے تو نیچے تصویر میں دیکھ سکتے ہیں کہ یہ سانپ کس طرح چھپا ہوا ہے۔

اس طرح کے تصویری معمے آج کل انٹرنیٹ پر بہت زیادہ مقبول ہورہے ہیں اور اکثر صارفین اپنے جواب کو ہر صورت میں درست ثابت کرنے پر بھی تل جاتے ہیں۔

تو کیا آپ اس تصویر میں سانپ کو ڈھونڈنے میں کامیاب رہے تھے؟ نیچے کمنٹس میں بتانا مت بھولیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain