تازہ تر ین

مسلمانوں کے لیے تیار کیا جانے والا ویب براؤزر متعارف

ملائیشیا (ویب ڈیسک ) کیا آپ نے دنیا کا پہلا ‘حلال اور شرعی’ ویب براﺅزر استعمال کیا ؟ اگر نہیں تو اب دنیا بھر کے صارفین کے لیے دستیاب ہے۔

ملائیشیا کی ایک کمپنی نے نیا برا?زر متعارف کرایا ہے جس میں اسلامی اقدار کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے مسلم دوست ویب تجربے کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔

موبائل ایپ اور ڈیسک ٹاپ ورڑن میں دستیاب سلام برا?زر میسجنگ، نیوز اور دیگر فیچرز سے لیس ہے اور فی الحال اس کے بیشتر صارفین کا تعلق ملائیشیا اور انڈونیشا سے ہے۔

مزید پڑھیں : مائیکرو سافٹ کروم جیسا ویب براو¿زر لانے کیلئے تیار

بلومبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق سلام ویب ٹیکنالوجیز کی منیجنگ ڈائریکٹر حسنی زرینہ محمد خان کا کہنا تھا کہ وہ ایک ارب 80 کروڑ مسلمانوں میں سے 10 فیصد تک بتدریج اس برا?زر کی رسائی چاہتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ویب صارفین کو دنیا کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں گوگل سے فیس بک وغیرہ سے چیلنجز کا سامنا ہے، جو کہ خطرناک مواد اور جعلی معلومات کے مسئلے کے حوالے سے کچھ زیادہ اقدامات نہیں کررہیں۔

انہوں نے کہا ‘ہم انٹرنیٹ کو ایک بہتر مقام بنانا چاہتے ہیں، ہم جانتے ہیں کہ انٹرنیٹ میں اچھائی بھی ہے اور برائی بھی، تو سلام ویب ایک ایسے ٹول کی پیشکش کرتا ہے جس سے آپ کو انٹرنیٹ کی اچھائی دیکھنے کا موقع ملے گا’۔

اس ویب برا?زر میں مواد کے لیے کمیونٹی ویٹڈ فلٹرز پر انحصار کرکے ویب پیجز کا تعین مناسب، غیرجانبدار اور نامناسب کے طور پر کیا جاتا ہے اور فحش یا جوئے بازی پر مشتمل سائٹس تک رسائی پر صارفین کو انتباہ کیا جاتا ہے۔

اس میں چند اسلامی فیچرز جیسے نماز کے اوقات اور قبلہ رخ جاننے وغیرہ بھی موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : گوگل کروم کے 10 کارآمد پروگرام جن سے اکثر واقف نہیں

اس ویب برا?زر کو اوپن سورس کرومیم سافٹ وئیر پر تیار کیا گیا ہے جو کہ گوگل کروم ویب برا?زر کی بھی بنیاد ہے۔

حسنی زرینہ کے مطابق اگرچہ سلام ویب مسلمانوں کو ذہن میں رکھ کر تیار کیا گیا مگر اسے ہر ایک استعمال کرسکتا ہے، انٹرنیٹ ایک خطرناک مقام ثابت ہوسکتا ہے تو ہمیں ایک متبادل کی ضرورت تو ہمیشہ ہوتی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain