دادو (ویب ڈیسک )سوات میں سخت ٹھنڈ اور شدید برفباری کے موسم میں پولیو ورکر نے اپنے فرائض کی انجام دہی میں بھی کسی چیز کو رکاوٹ نہیں بننے دیا جس پر وزیراعظم عمران خان نے ان سے ملاقات کی اور حوصلے کو سراہا تاہم اب ایک اور ایسی تصویر سامنے آ گئی ہے جو کہ سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق یہ تصویر سندھ کے علاقے دادو کی ہے جہاں خواتین پولیو ورکرز ملک میں سے اس ملحق بیماری کے خاتمے کیلئے خوب محنت کررہی ہیں اور بچوں کے مستقبل کو روشن بنانے کیلئے سرگرم ہیں۔اس تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ سندھ میں پانی کے ایک تالاب کو عبور کرتے ہوئے خواتین پولیو ورکرز آ رہی ہیں۔