ملتان (ویب ڈیسک)مقتولہ ماڈل قندیل بلوچ کیساتھ سیلفیوں کی وجہ سے شہرت پانیوالے مفتی عبدالقوی کی گزشتہ دنوں ایک خواجہ سرا شنایاکیساتھ ٹک ٹاک ویڈیو سامنے آئی تھی جس پر سوشل میڈیا صارفین طرح طرح کے تبصرے کررہے تھے کہ اب مفتی عبدالقوی کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی جس میں وہ گلوکارہ نادیہ ہاشمی پر انہیں نوٹ نچھاور کرتے دیکھا جاسکتاہے لیکن اب مفتی عبدالقوی کا موقف بھی آگیا۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی عبدالقوی کاکہناتھاکہ ” پہلی بات تو یہ میں ڈانس نہیں کررہاتھا، دوسرا یہ محفل موسیقی ، محفل سماع ہے ،تحریک انصاف کے معروف رہنما کے بیٹے کی منگنی کی محفل ہے ، اسلام کسی صورت بھی معاشرتی طورپر اس علاقے کی ثقافت کے لحاظ سے خوشی میں رکاوٹ پیدا نہیںکرتا بلکہ توسع پیداکرتی ہے۔ٹی وی پروگرام میں شریک علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ قابل شرم بات ہے ، اپنے غلط کاموں کو شریعت سے نہیں جوڑنا چاہیے ، محفل میں شرکت کی اجازت ہے لیکن اگر وہاں پر کوئی کپڑے اتار کر گھومنا شروع کردے تو یہ تو اجازت نہیں۔