تازہ تر ین

پیدائش کے صرف 20 منٹ بعد وھیل کے بچے کے تیرنے کی ویڈیو سے ماہرین حیران

امریکہ(ویب ڈیسک ) ماہرین نے ایک حیرت انگیز نظارہ دیکھا ہے جس میں ہمپ بیک وھیل کے بچے کو پیدائش کے صرف 20 منٹ بعد ہی اپنی ماں کے ساتھ تیرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔یونیورسٹی آف ہوائی میں ماحولیاتی آلودگی، آب وہوا میں تبدیلی اور دیگر عوامل سے سمندری حیات کے رویوں میں ہونے والے تبدیلیوں کے ماہر پروفیسر لارس بیجر ایک عرصے سے تحقیق کررہے ہیں۔ انہوں نے پہلی مرتبہ ایک حیرت انگیز واقعہ ڈرون کیمرے میں مقید کیا ہے۔انہوں نے دیکھا کہ سمندر میں پانی میں اچھال پیدا ہوا اور خون کی معمولی مقدار بھی دیکھی گئی۔ اس کے بعد انہوں نے اپنا ڈرون وہاں بھیجا تو ایک خوشی کی خبر رونما ہوئی کیونکہ ماں وھیل نے ایک بچے کو جنم دیا تھا اور اس عمل میں خارج ہونے والا خون بھی پانی میں نمایاں تھا۔ لیکن حیرت انگیز طور پر بچہ چند منٹوں میں اپنی ماں کے ساتھ تیرنے لگا۔جب کیمرہ ڈرون وہاں پہنچا تو بچہ پانی سے ہم آہنگ نہ تھا تاہم جیسے ہی بچہ پیدا ہوا اس کی ماں اسے لے کر پانی کی سطح تک لائی تاکہ وہ پہلا سانس لے سکے۔ فوٹیج میں بچے کی دم اور اگلے پنکھ بہت نرم دکھائی دے رہے ہیں جو ثابت کرتے ہیں کہ بچہ چند منٹ پہلے ہی پیدا ہوا ہے لیکن اس کی جنس کا اب تک پتا نہیں چل سکا ہے۔ماہرین نے اس ویڈیو کو حیرت انگیز قرار دیا ہے۔ واضح رہے ڈولفن اور وھیل کی مدتِ حمل گیارہ ماہ تک کی ہوسکتی ہے اور جنم لینے کے بعد چھ ماہ تک وھیل اور ڈولفن کے بچے ماں کا دودھ پی کر زندہ رہتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain