سنچورین(ویب ڈیسک) پاکستان جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دے کر نمبر 1 پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب، پاکستان جنوبی افریقہ سیریز کے اختتام پر آئی سی سی نے تازہ ترین رینکنگ جاری کردی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔پاکستان جنوبی افریقہ سیریز کے اختتام پر آئی سی سی نے تازہ ترین رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق پاکستان اب بھی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں دنیا کی نمبر 1 ٹیم ہے۔ اگر پاکستان جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ کا شکار ہو جاتا، تو اس صورت میں پاکستان سے نمبر 1 پوزیشن چھن سکتی تھی۔ واضح رہے کہ گزشتہ شب تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 27رنز سے شکست دیدی۔پاکستان کی جانب سے دیئے گئے 169رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کیلئے ریز ا ہینڈرکس اور جانیمن مالان نے اننگز کا آغاز کیا تاہم ہینڈرکس5رنز بنا کر شاہین آفریدی کا شکار بن گئے ، مالان بھی ناکام رہے اورصرف 2رنز بنا کر عماد وسیم کی گیند پر بولڈ ہوگئے،ہینرک کلاسن صرف2رنز بنا کر محمد عامر کا شکار بنے جس کے بعد ڈیوڈ ملر اور وین ڈر ڈسن نے چوتھی وکٹ کے لیے36رنز جوڑے جسکے بعد ملر13رنز بنا کر شاداب خان کی گیند پر انہی کے ہاتھوں کیچ آ?ٹ ہوئے ، فہیم اشرف نے41رنز بنانے والے وین ڈر ڈسن کو فل ٹاس گیند پر آﺅٹ کیا ،پھیلکوایو 10رنز بنا کر شاداب خان کی دوسری وکٹ بنے،ہینڈرکس 3 رنز بنا کر عامر کی گیند پر بولڈ ہوئے جنہوں نے جونیئر ڈالا کو بھی5رنز پر پوویلین چلتا کیا،فہیم اشرف نے سمپالا کو صفر کی خفت سے دوچارکیا،کرس مورس کی ناقابل شکست ففٹی بھی پروٹیز کو کامیاب نہ کرا سکی۔
