تازہ تر ین

جھوٹا نبی گرفتار، خدا کے ساتھ سیلفی کا دعویٰ کرکے لوگوں کو بیوقوف بنا کر کتنے ارب روپے بٹور چکا ہے؟ دیکھئے خبر

جوہانسبرگ (ویب ڈیسک) جنوبی افریقہ میں خدا کے ساتھ سیلفی لینے اور نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والے پادری کو گرفتار ی کے بعدضمانت پر رہا کردیا گیا ہے۔ مشرقی افریقہ کے ملک ملاوی میں پیدا ہونے والے شیفرڈ بوشیری پر الزام ہے کہ اس نے اپنے پیروکاروں کو بیوقوف بنا کر ساڑھے 15 کروڑ ڈالر( تقریباً ساڑھے 21 ارب روپے سے زائد پاکستانی روپے) کی دولت جمع کر رکھی ہے۔ اس جھوٹے پادری پر جنوبی افریقہ کی حکومت نے منی لانڈرنگ اور فراڈ کا الزام عائد کیا ہے۔برطانوی اخبار دی سن کے مطابق جنوبی افریقہ میں ہوا پر چلنے، فرشتوں کو بلانے اور کینسر کا علاج کرنے کا دعویٰ کرنے والے پادری کو منی لانڈرنگ اور فراڈ کے الزامات کا سامنا ہے۔ ملاوی میں پیدا ہونے والے شیفرڈ بوشیری نے ملک بھر میں اپنے فرقے کے چرچ بنا کر لوگوں کا ایک بڑا حلقہ تیار کرلیا ہے۔ اپنے اسی طرح کے دعووں کے ذریعے لوگوں کو بیوقوف بنا کر اس نے ساڑھے 21 ارب روپے سے زائد کی دولت اکٹھی کررکھی ہے۔جنوبی افریقہ کے دارالحکومت پریٹوریا میں شیفرڈ اتوارکو ایک اجتماع کا انعقاد کرتا ہے جس میں باقاعدگی کے ساتھ 40 ہزار سے زائد لوگ شریک ہوتے ہیں۔ اس اجتماع میں وہ مختلف شعبدہ بازیاں دکھاتا ہے اور وہیل چیئر پر بیٹھے لوگوں کو چلادیتا ہے۔ صرف یہی نہیں بلکہ وہ افریقہ کے مختلف ممالک میں اسی طرح کے اجتماعات کا انعقاد کرتا ہے جو کسی بڑے سٹیڈیم میں منعقد کیے جاتے ہیں۔ جب بھی وہ اس طرح کا اجتماع کرتا ہے تو لوگ مہنگے داموں ٹکٹ خرید کر اس کی جھلک دیکھنے ا?تے ہیں۔ جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں 35 سالہ پادری کے خلاف تین سال تک تحقیقات کی گئیں جس کے بعد اس کے پورے خاندان کو گرفتار کرلیا گیا۔ اس پر نہ صرف مالی بے ضابطگیوں کا الزام ہے بلکہ اس پر یہ بھی الزام ہے کہ وہ اپنے پرائیویٹ جیٹ میں نوٹوں کے بریف کیس بھر کر جنوبی افریقہ سے باہر لے جاتا رہا ہے۔ جھوٹے پادری بوشیری اور اس کی بیوی کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 5 ہفتے تک حراست میں رکھا جس کے بعد عدالت نے اسے ضمانت پر رہا کردیا۔خیال رہے کہ ماضی میں شیفرڈ بوشیری نے اپنی دولت کو خدا کا معجزہ قرار دیا تھا۔ ایک بار اس نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے خدا کے ساتھ سیلفی لی ہے لیکن جب اس سے اس حوالے سے ثبوت مانگے گئے تو وہ کچھ بھی نہیں دکھاسکا۔ اس نے 2015 میں ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں بظاہر وہ ہوا میں اڑتا ہوا نظر آرہا ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیڑھیاں اترتے ہوئے اچانک اس کے پا?ں ہوا میں بلند ہوجاتے ہیں ، لیکن اس ویڈیو کو ٹیکنالوجی کا کمال قرار دیا جاتا ہے۔بوشیری نے خود پر لگنے والے الزامات کی ہمیشہ تردید کی اور کہا ہے کہ اس کے خلاف نسل پرستانہ رویہ اپنایا جارہا ہے۔ ’ میری کامیابی سے لوگوں کو یہ سبق حاصل کرنا چاہیے کہ وہ اپنا کاروبار کریں، میں اپنا کاروبار کرتا ہوں جو میری نبوت سے بالکل الگ تھلگ معاملہ ہے، اس طرح کے الزامات سفید فام چرچوں کے پادریوں پر تو کبھی نہیں لگے لیکن جب ایک افریقی ترقی کی منازل طے کرتا ہے تو اس طرح کے سوالات اٹھائے جاتے ہیں‘۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain