تازہ تر ین

ویٹی کن میں 80 فیصد پادری ہم جنس پرست؟سنسنی خیز انکشافات، دنیا بھرمیں تہلکہ

ویٹی کن (ویب ڈیسک)مسیحیوں کے سب سے مقدس ترین مقام اور پاپائیت کے مرکز ویٹی کن کے حوالے سے فرانس کے صحافی کی جانب سے لکھی گئی کتاب میں حیران کن انکشافات سامنے آئے ہیں۔اگرچہ اس کتاب کو ابھی تک فروخت کے لیے پیش نہیں کیا گیا، تاہم اس کے سامنے آنے والے اقتباسات نے پاپائیت کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا ہے۔اس کتاب میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاپائیت کے مرکز اور کیتھولک عیسائیوں کے سب سے مقدس مقام ویٹی کن کے 80 فیصد پادری ہم جنس پرست ہیں۔عالمی کیتھولک کمیونٹی کے ہفتہ وار میگزین ’دی ٹیبلیٹ‘ کے مطابق فرانس کے صحافی فریڈرک مارشل کی جانب سے لکھی گئی اس کتاب کو 21 فروری کو دنیا بھر میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق اس کتاب میں نہ صرف ویٹی کن سٹی میں ہونے والی کرپشن، بدعنوانیوں اور جنسی تشدد کے حوالے سے انکشافات کیے گئے ہیں، بلکہ اس کتاب میں دعویٰ کیا گیا کہ ویٹی کن کے ہر 5 پادریوں میں سے 4 پادری ہم جنس پرست ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain