تازہ تر ین

سعودی عرب کو سی پیک میں شامل کرنے سے پاکستان کو فائدہ ہو گا: جنرل (ر )امجد شعیب ، پاکستان کا کشمیر بارے ہمیشہ اصولی موقف رہاہے، مودی نے بغیر تحقیقات الزام تراشی کا سلسلہ شروع کر دیا: شیری رحمان ، عمران خان کے ساتھ اسٹیبلشمنٹ کھڑی ہے: رمیش کمارکی چینل ۵ کے پروگرام ” نیوز ایٹ 7 “ میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)چینل فائیو کے پروگرام ”نیوز ایٹ سیون “ میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما سینیٹر شیر رحمان نے کہا پاکستان کاپرزور اصولی موقف ہے۔ بھارت نے بغیر تحقیقات کے پاکستان پر الزام لگایا۔مودی سرکار الیکشن سے پہلے زندگی اور موت کی کشمکش میںمبتلا ہے۔ مودی کشمیر میں ریاستی تشدد کی پالیسی سے ہٹنے کی بجائے موقع کی تلاش میں تھے اور پاکستان پر الزام دھر دیا۔ کشمیر میں طارق عبداللہ جیسے لیڈر نے کہا کہ پاکستان پر الزام نہ دھریں۔،بھارت نے کشمیر کی عوام کو تواتر سے ریاستی تشدد کا گھناﺅنہ نشانہ بنایا ہوا ہے،مودی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور کشمیر پر دنیا کے سامنے کوئی سیاسی موقف نہیں دے پا رہی۔ مودی کے پاکستان سے موسٹ فیورٹ نیشن کا درجہ واپس لینے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، بھارتی میڈیا اور سیاستدان غیر مناسب باتیں کر کے اشتعال پیدا کر رہے ہیں۔ حکومت کی جانب سے سعودی ولی عہد سے ملاقات کے لیے اپوزیشن کو مدعو نہ کرنا افسوسنا ک ہے۔تحریک انصاف کی حکومت ریاست کو اپنی ذات سمجھتی ہے اور بیرون ملک دوروں میں بھی اپوزیشن کیخلاف سیاسی تفریق پیدا کر رہی ہے۔ حرمین شریفین کا ہم نے ہمیشہ تحفظ کیا ہے۔ حکومت نے سعودی عرب سے ہونے والے معاہدوں پر ہمیں لاعلم رکھا ہے،وزیر اعظم کو سعودی دورے سے پہلے پارلیمان کواعتماد میں لینا چاہئے تھا۔ سینئر دفاعی تجزیہ کار امجد شعیب نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان معاشی بدحالی کے دور میں ہورہا ہے۔ مشکل حالات میں سعودی عرب نے سب سے پہلے ہمارا ہاتھ پکڑا ہے۔سی پیک اور گوادر بندرگاہ سعودیہ کے لیے اہم مواقع ہیں کیونکہ سعودیہ بھی آئل بیسڈ اکانومی سے نکلنا چاہتا ہے۔ہو سکتا ہے سعودی ولی عہد بھارت میں ایشیا کی سب سے بڑی آئل ریفائنری کا افتتاح کریں، پاکستان کو بھی سرمایہ کاری کے استعمال پر ہوم ورک مکمل کرنا چاہئے۔ امریکا اور بھارت نے ہر کوشش کی کہ سی پیک کو نقصان پہنچایا جاسکے۔ بھارت کو سمجھ جانا چاہئے کہ اسکی مخالفت بیکار ہے، بھارت سی پیک کا حصہ بنے اور معاشی فائدہ اٹھائے۔ سعودی عرب کو سی پیک میں شامل کرنے سے پاکستان کا فارن ایکسچینج ضائع ہونے سے محفوظ رہے گا۔نواز شریف اور مشرف نے سعودیہ سے تعلقات کو ذاتی مقاصد کے لیے استعمال کیا مگر اب ریاستی تعلق پھر سے مضبوط ہورہاہے۔اسلامی فوجی اتحاد اسلامی دنیا میں دہشتگردی کیخلاف سعودی عرب کا احسن اقدام ہے، یہ فوج ملکی سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کرنے کے لیے نہیں، بلکہ دہشتگردی اور منی لانڈرنگ کیخلاف نیٹورک پر محیط امدادی فوج ہے۔حکومت کو اپوزیشن کو سعودی ولی عہد کو دئیے جانے والے عشائیے میں بلانا چاہئے ، تاکہ تمام جماعتوں کی نمائندگی سے پوری قوم کی جانب سے انہیں شکریہ کا پیغام جائے۔ تحریک انصاف کے رہنما رمیش کمار کا کہنا تھا کہ پاکستان کی کامیاب سفارتکاری سے سعودی ولی عہد کا بڑے وفد کے ہمراہ دورہ پاکستان اور بڑی سرمایہ کاری خوش آئند ہے ، انکااستقبال مزید جوش و خروش سے ہونا چاہئے۔ سعودی عرب کے تعلقات پاکستان کی جمہوریت کی نسبت اسٹیبلشمنٹ سے زیادہ ہوتے ہیں۔ عمران خان کی کامیابی ہے کہ اسٹیبلشمنٹ انکے ساتھ کھڑی ہے ۔ تاریخ کی کامیاب سفارتکاری اور دورہ ہونے جارہا ہے۔ سعودی سرمایہ کاری سے نتائج پاکستان کے لیے مثبت ہوں گے تاہم معاہدے بہتر طریقے سے کیش ہونے چاہئیں۔سینئر ماہر قانون احمد رضا قصوری کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو عدالتوں نے ضمانت دی ہے تاہم قانون کے مطابق اگر انکے خلاف ثبوت ٹھوس ہوئے تو سزا بھی ہو سکتی ہے۔نیب کی انویسٹیگیشن اور پراسیکیوشن کمزور ہے، موجودہ حکومت نیب کو اس لحاظ سے مزید مضبوط بنائے تاکہ قومی نوعیت کے مقدمات کی ٹھوس پیروی ہو۔ آشیانہ سکیم کے ملزم فواد حسن فواد کو ضمانت نہیں دی گئی، شایدشہباز شریف کو بطور اپوزیشن لیڈر اور پی اے سی چیئرمین عدالت نے ڈھیل دی ہو۔نیب نے گرفتاریاں کر کے اچھار نہیں بنانا ، اصل کام ان سے ملک کا پیسہ نکلوانا ہے۔الیکشن سے پہلے آرمی چیف جنرل باجوہ نے کہا تھا کہ معاشیات اور سکیورٹی کا آپس میں چولی دامن کا ساتھ ہے اورکمزور معیثت کمزور سکیورٹی دیتی ہے۔ پاکستان سکیورٹی اسٹیٹ ہے جسے مشرقی اور مغربی دونوں بارڈرز سے خطرات ہیں مگر اصل مسئلہ معاشیات ہیں۔ بد بخت سیاستدانوں کی پاکستان سے سخت دشمنی پیسہ ملک سے باہر لیجانا تھا۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain