تازہ تر ین

ایل جی کا پہلا 5 جی اسمارٹ فون سامنے آگیا

لاہور (ویب ڈیسک )5 جی ٹیکنالوجی ابھی دنیا بھر میں دستیاب نہیں مگر اس پر کام کرنے والے اسمارٹ فونز اب بہت جلد دستیاب ہوں گے۔ون پلس اور سام سنگ کی جانب سے 5 جی اسمارٹ فونز رواں سال کسی وقت متعارف کرانے کا وعدہ کیا گیا ہے مگر جنوبی کورین کمپنی ایل جی نے تو پہلا 5 جی فون تیار بھی کرلیا۔ایل جی کے فائیو جی ٹیکنالوجی سے لیس پہلے فون وی 50 تھن کیو کی پہلی جھلک سامنے آگئی ہے۔اسمارٹ فونز کی تصاویر لیک کرنے کے لیے مشہور ٹوئٹر صارف ایون بلاس نے ایل جی وی 50 کی تصویر پوسٹ کی۔وی 40 تھن کیو کا اپ ڈیٹ ورڑن موبائل ورلڈ کانگریس کے دوران 24 فروری کو متعارف کرایا جائے گا جو کہ ان چند اولین فونز میں سے ایک ہوگا جو تیز ترین فائیو جی وائرلیس نیٹ ورک سے کنکٹ ہوسکیں گے۔اس لیک تصویر سے فون کے بارے میں بھی کافی اندازے لگائے جاسکتے ہیں۔
فون کے بیک اور فرنٹ اسکرین پر زرد 5 جی لوگو سے ہٹ کر بھی معلوم ہوتا ہے کہ اس میں 3 رئیر کیمروں کا سیٹ اپ دیا جارہا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain