لاہور (ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے شالیمار ٹاون کے 8 ماہ کےیاشف میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اور یہ رواں سال پنجاب میں سامنے ا?نے والا پہلا پولیو کیس ہے۔
ڈی جی ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر منیر کے مطابق پنجاب میں دو سال بعد پولیو کا کیس رپورٹ ہوا ہے۔
شالیمار ٹاو¿ن کا آٹھ ماہ کا یاشف کوٹ خواجہ سعید اسپتال میں زیر علاج ہے، وہ قوت مدافعت کم ہونے کی وجہ سے پولیو میں مبتلا ہوا۔
ڈی جی ہیلتھ پنجاب کے مطابق 2017 میں صوبے میں پولیو کا صرف ایک کیس رپورٹ ہوا تھا۔