تازہ تر ین

14 سالہ بچے نے بازار سے انڈا خرید کر اس سے بطخ کا بچہ پیدا کرلیا، طریقہ بھی انتہائی حیران کن

لندن(ویب ڈیسک) بازار میں دستیاب مرغی اور بطخ کے انڈوں کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ان میں بچہ پیدا ہونے کی صلاحیت نہیں ہوتی لیکن برطانیہ میں ایک لڑکے نے بازاری انڈے سے بچہ پیدا کر کے لوگوں کو حیران کر دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق برطانوی شہر سوٹن کولڈفیلڈ کے اس 14سالہ بچے ویلیم ایکنزنے ویٹروز سٹور سے 2.30پاﺅنڈ میں مرغی اور بطخ کے آدھ آدھ درجن انڈے خریدے اور ساتھ ہی اس نے ایک انکیوبیٹر (Incubator)خرید لیا جس میں انڈوں کو مخصوص درجہ حرارت دے کر سینچا جاتا ہے۔ویلیم کا کہنا تھا کہ ”انکیوبیٹر میں انڈے رکھنے کے تیسرے روز ہی بطخ کے ایک انڈے میں دراڑیں پڑ گئیں اور مجھے اس میں زندگی کے آثار نظر آنے لگے۔ اگلے دنوں میں انڈا مزید چٹختا گیا اور تین ہفتے بعد اس میں سے بطخ کا بچہ برآمد ہو گیا۔ میں نے یہ کام اپنی فیملی میں ایک بحث کے بعد کیا تھا۔ ایک روز ہم تمام بہن بھائی اپنے والدین کے ساتھ بیٹھے تھے اور بحث شروع ہو گئی کہ بازاری انڈوں سے بچہ پیدا ہو سکتا ہے یا نہیں۔ اس پر میں نے عملی تجربہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ مجھے قطعاً توقع نہیں تھی کہ ان میں سے بچہ نکلے گا۔ تاہم جب ایک انڈے میں سے بچہ نکلا تو میری خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ تھا۔اب یہ بچہ چند دن کا ہو چکا ہے اور بالکل صحت مند ہے۔“


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain