تازہ تر ین

مریض کے پیٹ سے دو کلو وزنی پتھر اور سکے برآمد

جنوبی کوریا(ویب ڈیسک) شمالی کوریا کے ایک شخص نے کئی برس قبل اپنی اداسی دور کرنے کے لیے الم غلم اشیا کھانی شروع کردی اور اب پیٹ کے درد کی شکایت پر ان کے پیٹ سے ساڑھے چار پونڈ یا دو کلوگرام وزنی سکے، بوتل کے ڈھکنے اور دیگر اشیا برآمد ہوئی ہیں۔ابتدائی اسکین اور ایکسرے سے معلوم ہوا کہ 54 سالہ شخص کے پیٹ میں جگہ جگہ سکّے اور بوتل کے ڈھکنے بھرے ہیں اور بہت مشقت کے بعد اس کا پیٹ صاف کیا گیا ہے۔ڈاکٹروں کے مطابق سیﺅل سے کچھ دور گویانگ کے علاقے سے اس شخص کو پیٹ کے درد کی شکایت پر ہسپتال لایا گیا تو وہ درد سے تڑپ رہا تھا اور اس نے اعتراف کیا کہ وہ ڈپریشن کا شکار ہے اور دوا کے ساتھ ساتھ اپنا ذہنی تناﺅ دور کرنے کے لیے سکے اور ڈھکنے نگلتا رہا اور کبھی کبھار اس نے گول پتھر بھی کھائے۔ماہرین نے پہلے سکے ٹیوب (گیسٹرواسکوپی) کے ذریعے نکالنے کی کوشش کی لیکن کچرے کی بڑی مقدار کی وجہ سے ایک ایک کرکے تمام کاٹھ کباڑ نکالا گیا اور اس کی تفصیل امریکن جرنل آف میڈیکل کیس میں شائع ہوئی ہیں۔ اس طویل آپریشن میں کئی گھنٹے لگے اور مریض کو 9 روز تک ہسپتال میں رکھا گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain