تازہ تر ین

چینی طالبہ نے اکتادینے والا ہوم ورک روبوٹ سے مکمل کروالیا

بیجنگ (ویب ڈیسک ) چین میں آج کل ایک عجیب خبر گرم ہے کہ ایک طالبہ نے قمری نئے سال (لونر نیو ایئر) پر ملنے والے اسکول کے کام کو ریکارڈ مدت میں ختم کرکے سب کو حیران کردیا لیکن بعد میں انکشاف ہوا کہ اس نے یہ کام ایک لکھاری روبوٹ کے ذریعے ختم کیا ہے۔
بعد ازاں معلوم ہوا کہ چینی علاقے ہاربن سے تعلق رکھنے والی سیکنڈری جماعت ایک طالبہ نے 118 ڈالریا پاکستانی 15 ہزار روپے سے ایک میکانکی روبوٹ بنوایا جو بہت تیزی سے اس کے ہوم ورک اور اسائنمنٹ مکمل کرنے کی صلاحیت رکھتا تھا اور یوں اس نے فوری طور پر اپنا ہوم ورک ختم کرلیا۔ اس کی غلطیوں سے پاک اورنہایت صاف لکھائی دیکھ کر اس کی والدہ بھی پریشان ہوگئیں۔ اس کی ماں نے جب بچی کے کمرے کو دیکھا تو اندر سے دھات، تاروں اور دیگر اشیا سے بنا ایک ا?لہ برا?مد ہوا۔

لڑکی کی ماں نے وہ روبوٹ توڑدیا اور اس کی تفصیل سوشل میڈیا پر پوسٹ کرکے اپنی بیٹی کو دھوکے باز قرار دیا۔ اس نے پوسٹ میں لکھا کہ ’روبوٹ ہوم ورک تو کرسکتا ہے لیکن کیا یہ امتحان میں بھی کوئی مدد کرسکے گا؟
بعد ازاں چینی سوشل میڈیا پرایک نئی بحث چھڑگئی ہے اور کئی طالبعلموں نے بھی ایسے ہی روبوٹ خریدنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ دوسری جانب لوگوں نے چینی نظامِ تعلیم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ طالبعلموں پر بوجھ ہے اور بچوں پر کام لادا جاتا ہے۔ تاہم واضح رہے کہ چین میں انگریزی اور چینی زبان میں لکھنے والے روبوٹ نما ا?لات بہت عام ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain