تازہ تر ین

ایل جی کے 3 نئے مڈرینج اسمارٹ فونز پیش

لاہور( ویب ڈیسک ) ایل جی نے اپنے 3 نئے مڈرینج اسمارٹ فونز متعارف کرا دیئے ہیں۔

ایل جی کیو 60، کے 50 اور کے 40 ہائی اینڈ ڈسپلے اور آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی سے لیس فونز ہیں۔

ان تینوں فونز میں ایل جی کا ایچ ڈی پلس فل ویڑن ڈسپلے دیا گیا ہے۔

کیو 60 اور کے 50 میں 6.2 انچ جبکہ کے 40 میں 5.7 انچ ڈسپلے دیا گیا ہے اور تینوں میں ایک اے آئی فیچر موجود ہے جسے اے آئی کیم کا نام دیا گیا ہے جو کیمروں کو اپنے سامنے موجود اشیا جیسے انسانوں، پالتو جانوروں اور غذا?ں کی شناخت میں مدد دیتا ہے اور اس کے مطابق وہ لینس ایڈجسٹ کرلیتے ہیں۔

ان تینوں میں گوگل اسسٹنٹ بٹن دیا گیا ہے جبکہ ڈی ٹی ایس یعنی ایکس تھری ڈی سرا?نڈ سا?نڈ سپورٹ دی گئی ہے۔

کیو 60 اور کے 50 میں 3500 ایم اے ایچ بیٹری جبکہ چھوٹے کے 40 میں 3000 ایم اے ایچ بیٹری موجود ہے۔

ان تینوں میں نمایاں فرق کیمرا سیٹ اپ کا ہے۔

کیو 60 میں بیک پر تین کیمروں کا سیٹ اپ دیا گیا ہے جس میں سے ایک 16 میگا پکسل کیمرا فیز ڈیٹکشن آٹو فوکس کے ساتھ ہے، 5 میگا پکسل سپر وائیڈ اینگل اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر کیمرا ہے جبکہ فرنٹ پر 13 میگا پکسل سیلفی کیمرا ہے۔

کے 50 کے بیک پر ڈوئل کیمرا سیٹ ہے ہے جس میں سے ایک 13 میگا پکسل جبکہ دوسرا 2 میگا پکسل سنسر کے ساتھ ہے، فرنٹ پر 13 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے۔

کے 40 میں فرنٹ پر 8 میگا پکسل جبکہ بیک پر سنگل 13 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے۔

ان تینوں میں فنگرپرنٹ سنسر ، ایل ٹی ای نیٹ ورک سپورٹ دی گئی ہے، تاہم کمپنی نے فی الحال ان کی دستیابی اور قیمتوں کا اعلان نہیں کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain