تازہ تر ین

موبائل سکرین کی روشنی بڑھا کر استعمال کرنے والی نوجوان لڑکی کی آنکھوں میں اس وجہ سے 500 سوراخ ہوگئے

تائپی((ویب ڈیسک)) ماہرین موبائل فونز سے نکلنے والی روشنی کو پہلے ہی آنکھوں کے لیے خطرناک قرار دے چکے ہیں اور اب اس روشنی کا شکار ہو کر ایک لڑکی کا ایسا حشر ہونے کی خبر آ گئی ہے کہ لوگ موبائل فون کے استعمال سے ہی خائف ہو جائیں۔ دی مرر کے مطابق تائیوان کی 25سالہ شین نامی لڑکی اپنے فون کی سکرین برائٹنس مکمل رکھ کر اسے دو سال تک استعمال کرتی رہی جس سے اس کی ایک آنکھ میں 500سوراخ ہو گئے۔گزشتہ دنوں ین کی آنکھوں میں شدید تکلیف رہنے لگی اور ایک آنکھ کی بینائی شدید متاثر ہونے لگی، جس پر وہ ڈاکٹر کے پاس چلی گئی۔ ڈاکٹر نے اس کی آنکھ کے ٹیسٹ کرنے کے بعد یہ بری خبر سنائی کہ اس کی بینائی اب کبھی ٹھیک نہیں ہو سکتی کیونکہ اس کی آنکھ کے کورینا میں 500کے قریب باریک سوراخ ہو چکے ہیں جن کا علاج ناممکن ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain