تازہ تر ین

وہ لوگ جن کے شوہر یا بیگم ان کی بات نہیں سنتی جلدی مر جاتے ہیں، سائنسدانوں نے وارننگ دے دی

نیویارک((ویب ڈیسک)) شریک حیات کا بات نہ سننا شوہر یا بیوی کے لیے تکلیف دہ تو ہوتا ہے لیکن اب سائنسدانوں نے اس کے ایک انتہائی سنگین پہلو سے بھی دنیا کو آگاہ کر دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق امریکن سائیکالوجیکل ایسوسی ایشن کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ایسے مردوخواتین جن کے شریک حیات ان کی بات نہ مانتے ہوں وہ دائمی ڈپریشن کا شکار ہو کر کینسر، پھیپھڑوں اور دل کی بیماریوں میں مبتلا ہوتے اور جلدی مر جاتے ہیں۔اس تحقیق میں سائنسدانوں نے 1200شادی شدہ مردوخواتین سے سوالات کیے اور جوابات کا ان کے طبی ریکارڈ کے ساتھ تجزیہ کرکے نتائج مرتب کیے۔ سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ ”ایسے لوگ جن کے شریک حیات ان کی بات نہ مانتے ہوں ان کی کی قبل از وقت موت ہونے کے امکانات دوسروں کی نسبت 42فیصد زیادہ ہو جاتے ہیں۔“


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain