تازہ تر ین

برگر نہ لانے پر بیوی نے شوہر سے طلاق کا مطالبہ کردیا

ابوظہبی (صباح نیوز)متحدہ عرب امارات میں بیوی نے شوہر سے برگر نہ لانے پر طلاق کا مطالبہ کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کے شہر ابوظہبی کی رہائشی 20سالہ خاتون اس وقت آگ بگولا ہوگئیں جب شوہر دوستوں کے ساتھ سیروتفر یح کے بعد خالی ہاتھ گھر لوٹا۔بیوی برگر کے انتظار میں بیٹھی رہی اورآدھی رات بیت جانے کے بعد شوہر تین بجے گھر لوٹا تو اس کے ہاتھ خالی تھے جس کے بعد دونوں کے درمیان شدید تلخ کلامی ہوئی اور بیوی نے گھر بھی چھوڑنے کا ارادہ کرلیا۔وکیل کے مطابق مذکورہ معاملہ عدالت میں اٹھایا جائے گا، جج کی جانب سے باہمی صلح پر زور دیا جائے گا تاہم بیوی کے طلاق کے مسلسل اصرار پر طلاق بھی ہوسکتی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain