تازہ تر ین

امریکی صدر 5 کے بجائے 6 جی انٹرنیٹ متعارف کرانے کے خواہشمند

ؒٓلاہور (ویب ڈیسک ) فائیو جی ٹیکنالوجی پر دنیا بھر میں کام ہورہا ہے اور اب بھی بیشتر ممالک کے لیے یہ کسی معمے سے کم نہیں، امریکا جیسے ملک میں بھی اب تک اسے باقاعدہ طور پر متعارف نہیں کرایا جاسکا مگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس سے بھی آگے کی ٹیکنالوجی کی جانب دیکھنا شروع کردیا ہے۔جی ہاں ڈونلڈ ٹرمپ امریکا میں 6 جی کو متعارف کرانے کے خواہشمند ہیں۔اپنے حالیہ ٹوئیٹس میں امریکی صدر نے عندیہ دیا کہ وہ امریکا میں فائیو جی کے ساتھ ساتھ 6 جی کو بھی جلد از جلد آتا دیکھنا چاہتے ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ فائیو جی ٹیکنالوجی پر امریکا اور چین کے درمیان جنگ جاری ہے اور امریکی صدر نے فائیو جی ٹیکنالوجی کو قومی سلامتی کی ترجیح بنایا ہواہے جس کے تحت چینی کمپنی ہواوے کے خلاف اس نیکسٹ جنریشن نیٹ ورک کے انفراسٹرکچر پر اقدامات کیے جارہے ہیں۔ابھی تک کوئی نہیں بتاسکا کہ فائیو جی انقلاب زندگی پر کیا اثرات مرتب کرے گا مگر امریکی صدر کے خیال میں کمپنیوں کو زیادہ تیزی سے کام کرکے نہ صرف فائیو جی بلکہ سکس جی ٹیکنالوجی کو بھی متعارف کرادینا چاہئے۔اور یہ 6 جی ٹیکنالوجی کیا ہوگی، اس کے بارے میں ابھی کسی کو کچھ معلوم نہیں کیونکہ اس کے حوالے سے کوئی گائیڈلائنز اور تعارف موجود نہیں بس یہ معلوم ہے کہ یہ 30GHz سے 1THz ملی میٹر فریکوئنسیز سے لیس ہوگی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain