لاہور (صدف نعیم) اداکارہ ریما خان نے کہا ہے کہ چیف ایڈیٹر خبریں ضیا شاہد نے جس طرح کالم لکھنے میں میری ہمت بندھائی اور مجھے حوصلہ دیا اس پر میں ان کی ممنون احسان ہو۔ میں واحد آرٹسٹ ہوں جس نے اداکاری کے ساتھ کالم نگاری بھی کی اور میں دو سال تک خبریں میں کالم بھی لکھتی رہی جس کا مجھے باقاعدہ معاوضہ بھی ملتا تھا۔ میں ضیا شاہد صاحب کو اپنا استاد سمجھتی ہوں۔ انہوں نے کالم نگاری میں مجھے بہت سپورٹ کیا اور اچھا کالم لکھنے پر جناب ضیا شاہد نے بطور چیف ایڈیٹر مجھے ایک ماہ کی تنخواہ بطور انعام بھی دی تھی۔ یہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایڈیٹر خبریں گروپ و سی ای او چینل 5کا شمار پاکستان کے نوجوان صحافیوں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے بہت کم وقت میں اپنی صلاحیتوں سے صحافت میں مقام بنایا ہے اور امید کرتی ہوں وہ اپنے والد ضیا شاہد صاحب کی طرح صحافت برائے خدمت کے ماٹو پر عمل کرتے ہوئے مظلوم کی مدد اور ظالموں کا راستہ روکنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
