سیالکوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج اپنی مادر وطن کے دفاع کیلئے ہر وقت تیار ہے اور مجھے ایسی فوج کی قیادت کرنے پر فخر ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیالکوٹ کے قریب ورکنگ باﺅنڈری کا دورہ کیا۔ انہوں نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ تیاریوں اور جوانوں کے جذبے کو سراہا۔ محاذ پر موجود جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ مادر وطن کے دفاع سے مقدس کوئی چیز نہیں ہے اور مجھے ایسی فوج کی قیادت کرنے پر فخر ہے جو یہ مقدس فریضہ سرانجام دینے کیلئے ہروقت تیار رہتی ہے۔