تازہ تر ین

لاہور میں میٹرو بسیں ٹکرا گئیں، خاتون جاں بحق، 16 زخمی ، حالت تشویشناک

لاہور (ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے گجومتہ کے قریب دو میٹرو بسیں ٹکرانے سے ایک خاتون جاں بحق جبکہ 16 افراد زخمی ہو گئے۔آمنے سامنے سے آنے والی دو میٹرو بسیں ٹکرانے کے بعد ٹریک بند ہونے سے بس سروس معطل ہو گئی جبکہ ریسکیو کی سات ایمبولینسز فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاموں میں حصہ لیا اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا۔ ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ معمولی زخمیوں کو فوری طبی امداد کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain