لاہور (ویب ڈیسک ) یہ کوئی راز نہیں ہر ہر ایک ہی لمبی زندگی کا خواہشمند ہوتا ہے مگر عالمی ادارہ صحت کے مطابق اس وقت ایک فرد کی اوسط عمر 72 سال کے قریب ہے، جو کچھ زیادہ محسوس نہیں ہوتی۔
تاہم جوانی سے ہی اپنی صحت اور عمر بڑھنے سے مرتب ہونے والے اثرات کے بارے میں جان لیا جائے تو روزمرہ کی عادات میں تبدیلی لاکر زندگی کو صحت مند بنایا جاسکتا ہے۔
ویسے تو موت سے تو کوئی نہیں بچ سکتا مگر لمبی زندگی کے لیے چند چیزوں کو ضرور اپنایا جاسکتا ہے۔
ایسے ہی 114 سالہ شخص کی لمبی زندگی کا راز جانیں۔
برازیل سے تعلق رکھنے والے براناڈو لاپولو کی پیدائش 1901 جبکہ انتقال 2015 میں ہوا یعنی انہوں نے 2 صدیاں دیکھیں اور وہ اپنی لمبی زندگی کا راز صحت بخش غذا کو قرار دیتے تھے۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا ‘لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ اس عمر میں بھی آپ اتنے جوان کیسے نظر آتے ہیں، تو میں جواب دیتا ہوں کہ آپ جو کھاتے ہیں، ویسے ہی آپ کی شخصیت نظر آتی ہے’۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ کبھی بھی فاسٹ فوڈ جیسے فرنچ فرائیز اور ایسی ہی غذا?ں کے قریب نہیں جاتے۔
اس کے لیے وہ 5 خاص غذا?ں کو اہم سمجھتے تھے جو کہ درج ذیل ہیں۔
دار چینی
دار چینی صرف مزیدار مصالحہ ہی نہیں بلکہ یہ طبی لحاظ سے بھی انتہائی فائدہ مند ہے۔ یہ کینسر، امراض قلب، بیکٹریا اور فنگل انفیکشن سے بچانے میں مدد دیتا ہے جبکہ دیگر مختلف امراض سے بھی تحفظ فراہم کرتا ہے۔
چاکلیٹ
چاکلیٹ کھانے کی عادت بھی صحت کے لیے فائدہ مند ہے، یہ میٹھی سوغات کولیسٹرول لیول میں کمی لانے سے لے کر بڑھتی عمر میں دماغی تنزلی کے خطرے کی بھی روک تھام کرتی ہے جبکہ ذہنی تنا? بھی کم کرتی ہے۔
لہسن
لہسن کو الزائمر اور ڈیمینشیا جیسے امراض سے بچا? کے لیے فائدہ مند مانا جاتا ہے جبکہ اس کا استعمال ہارٹ فیلیئر کا خطرہ کم کرتا ہے، جسم کی اندرونی صفائی اور مختلف امراض سے لڑتا ہے۔
شہد
شہد کا استعمال ادویات میں 5 ہزار برسوں سے ہورہا ہے، یہ مختلف امراض کا قدرتی علاج ہے جس کی وجہ جراثیم کش، اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور ہونا ہے۔
زیتون کا تیل
زیتون کا تیل صحت کے لیے انتہائی فائدہ مند ہوتا ہے جس میں موجود مونوسچورٹیڈ فیٹس دماغ اور دل کو صحت مند بناتے ہیں، یہ تیل دماغی افعال کو بہتر بناتا ہے جبکہ ذیابیطس ٹائپ ٹو اور کینسر جیسے امراض کا خطرہ ھبی کم کرتا ہے۔