لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنماءرمیش کمار نے بتایا کہ فیاض الحسن چوہان سے متعلق پارٹی قیادت سے بات ہوئی جس میں مجھے بتایا گیا کہ صوبائی وزیراطلاعات کو کسی قسم کی رعایت نہیں ملے گی۔ چینل فائیو کے پروگرام ”نیوز ایٹ سیون “میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیان سے متعلق ہندوکمیونٹی کو شدید شکایت تھی جس پر میں نے سٹینڈ لیا کہ ان کا استعفی آجانا چاہئے۔بھارت سیکیولر ملک ہے ہندو ملک نہیں۔وزرت اطلاعات کے عہدے پر موجود شخص کو ایسی بات نہیں کرنی چاہئے۔وزیراعظم عمران خان کے مثبت رویے کا بھارت کومثبت جواب دینا چاہئے۔ بھارتیوں کی اکثریت جارحیت کی حامی نہیں۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ بھارتی جارحیت جیسے جیسے بڑھ رہی ہے کشمیریوں کا آزادی کا عزم مزید پختہ ہو رہا ہے۔بھارت ایل او سی پر جارحیت سے باز نہیں آ رہا سویلین آبادی بھی محفوظ نہیں۔اس وقت پاکستانی قوم کو متحد ہونے کی ضرورت ہے۔بھارتی پائلٹ کو جلد بازی میں واپس نہیں کرنا چاہئے تھا مودی کو شرمندہ کرنا چاہئے تھا۔نے کہا ہے جنرل ر امجد شعیب نے کہا کہ اے پی ایس واقعے کے بعد نیشنل ایکشن پلان بنایا گیا۔جن کالعدم تنظیموں کے اراکین کو پکڑا گیا اگر ثبوت نہ ہوئے تو چھوڑنا پڑے گا۔پاکستان کو بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف دنیا کو بتانا چاہئے۔ہمیں آستینوں کے سانپوں کو بھی پکڑنا ہو گا۔بھارت اپنی حرکتوں کے باعث ہزیمت اٹھا رہا ہے مودی کو اگر رافیل پر ہی بھروسہ تھا تو پھر پنگا کیوں لیا۔بھارتی صحافی دیویکا نے کہا کہ سیاست اپنی جگہ پاک، بھارت عوام جنگ نہیں امن چاہتے ہیں کیونکہ جنگ کے نتائج بہت خطرناک ہیں۔بھارتی میڈیا غیر ذمہ داری دکھا رہا ہے۔
