تازہ تر ین

ن لیگ نواز شریف کو جیل سے باہر نکالنے کیلئے دباﺅڈال رہی ہے: شوکت بسرا ، نیب کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ضرور ہے، لیکن اس ادارے کو ختم نہیں کرنا چاہئے، عامر عباس ، دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے طویل المدتی حکمت عملی کی ضرورت ہے، ماریہ سلطان کی چینل ۵ کے پروگرام ” نیوز ایٹ 7 “ میں گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما شوکت بسرا نے کہا ہے کہ جو کچھ ذوالفقار بھٹو، بےنظیر شہید کے ساتھ ہوا آج بلاول نوا ز شریف سے ملنے جا رہے ہیں شکر ہے میں آج پیپلز پارٹی کا حصہ نہیں جو شہیدوں کے قاتلوں سے مل رہی ہے۔بلاول ،نواز ملاقات سیاسی تھی۔ پیپلز پارٹی اور ن لیگ ملے ہوئے ہیں میں نے دونوں جماعتوں کے مک مکا کی وجہ سے پیپلز پارٹی چھوڑی تھی۔ن لیگ کے پاس اتنی طاقت نہیں کہ سڑکوں پر آ سکیں صرف حکومت کو پریشر میں لانے کی کوشش ہو رہی ہے تاکہ نواز شریف جیل سے باہر آ سکیں۔ چینل فائیو کے تجزیوں اور تبصروں پر مشتمل پروگرام ”نیوز ایٹ سیون“ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو ایسی بیماری نہیں جس کا علاج پاکستان میں ممکن نہیں ن لیگ صرف ڈھونگ رچا رہی ہے۔جس نے بھی ملک لوٹا اسے چھوڑا نہیں جائے گا۔سابق نیب پراسیکیورٹ راجہ عامر عباس نے کہا ہے کہ تحریک انصاف تو نیب کو مزید مضبوط کرنے کی بات کرتی ہے جبکہ اپوزیشن جماعتیں نیب کے خلاف باتیں کرتی ہیں۔نیب کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں لیکن یہ نہیں ہو سکتا کہ نیب کے ادارے کو ختم کر دیا جائے البتہ احتساب بلاامتیاز ہونا چاہئے اصل مسئلہ ملک سے کرپشن کے ناسور کو ختم کرنا ہے۔دفاعی تجزیہ کار ماریا سلطان نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششیں قابل ستائش ہیں لیکن دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کے لئے طویل المدتی حکمت عملی کی ضرورت ہے۔اگر افغانستان میں امن نہیں ہو تا تو خطے کا امن بھی خراب ہو گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain