اسلام آباد( ویب ڈیسک ) وزارت خزانہ نے آئندہ مالی سال2019-20 کے وفاقی بجٹ کیلیے بجٹ تقریر کی تیاری شروع کردی ہے۔وزارت خزانہ نے آئندہ مالی سال2019-20 کے وفاقی بجٹ کیلیے وزیر خزانہ اسد عمر کی بجٹ تقریر کی تیاری شروع کردی ہے جس کیلیے تمام وزارتوں و ڈویڑنوں سے بجٹ تقریر کیلیے پانچ اپریل 2019 تک میٹریل مانگ لیا گیا ہے جس کی بنیاد پر وزیر خزانہ کی بجٹ تقریر کا پارٹ ون تیار کیا جائے گا۔پارٹ ٹو بجٹ سے ایک ہفتہ قبل فائنل کیا جائے گا جبکہ اس ضمن میں وزارت خزانہ کی جانب سے تمام وزارتوں اور ڈوویڑنوں کو مراسلہ بھجوایا گیا ہے،