اسلام آباد (ویب ڈیسک)نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ آصف زرداری کو فراہم کیے جانے والے سوالنامے پر 50 سے زائد سوالات ہیں اور دونوں کو تحریری جواب کیلئے مزید وقت دیا جائے گا۔آصف زرداری اور بلاول بھٹو کے بیانات قلمبند ہونے کے بعد انہیں آئندہ پیشی کی تاریخ دی جائے گی۔ تفتیش کے دوران آڈیو اور ویڈیو ریکارڈنگ بھی کی جارہی ہے۔یاد رہے کہ بلاول بھٹو زررداری اور آصف زرداری کے استقبال کیلئے کارکنان بڑی تعدادمیں نیب آفس آئے جہاں کارکنوں اور پولیس کے درمیان ہاتھاپائی بھی ہوئے اور پولیس نے درجنوں کارکنوں کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔بلاول بھٹو اور آصف زرداری جس وقت نیب آفس پہنچے تو کارکنوں کے رش کے باعث ان کی گاڑی تقریبا آدھا گھنٹا باہر ہی کھڑی رہی تاہم دروازہ کھلنے پر پولیس کارکنوں کو اندر داخل ہونے سے روکنے میں کامیاب نہیں ہوئی اور 50 سے زائد افراد اندر داخل ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 19 گاڑیوں کے قافلے کے ہمراہ نیب آفس پہنچے تو اس موقع پر کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی،جیالوں کی جانب سے پی پی قیادت پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔