لاہو ر (صدف نعیم)ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز کے مطابق نواز شریف صاحب کی صحت اچھی ہے، بلڈ پریشر میں معمولی اضافہ، انہوں نے ناشتے میں 2 انڈے، بریڈ اور چائے لی، چہل قدمی کی ۔حکومت نے آج جیل میں ان سے ملاقات کی مکمل اجازت دے رکھی ہے ۔ورکرز اور اہلحانہ کسی بے بنیاد خبر پر یقین نہ کریں، ملاقات میں کوئی رکاوٹ ہو تو حکام سے رابطہ کریں۔