تازہ تر ین

ایشوز سے توجہ ہٹانے کیلئے حکومت نان ایشوز پیدا کررہی ہے: چوہدری منظور،میرے خیال میں بہت پہلے مشرف کے دفاع کا حق ختم ہوجاناچاہیے تھا: کامران مرتضیٰ، کی چینل ۵ کے پروگرام ” نیوز ایٹ 7 “ میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کی رہنماءطاہرہ اورنگزیب نے جہانگیر ترین کے حوالے سے کہا ہے
کہ ان کے بارے میں عدلیہ نے جو فیصلہ دیا ہے اس کے بعد ان کاکابینہ اجلاس میں جانا نہیں بنتا۔ چینل فائیو کے پروگرام ”نیوز ایٹ سیون“میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر جہانگیر ترین وزیراعظم کی مرضی سے جاتے ہیں تو وزیراعظم کو معلوم ہونا چاہئے کہ کابینہ میٹنگ کوئی کسی کی ذاتی میٹنگ نہیں ہوتی اس میں وزراءشریک ہوتے ہیں۔ وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو چاہئے نواز شریف کی صحت پر بات کرنے کے بجائے عوامی مسائل پر گفتگو کریں مہنگائی سے لوگ تنگ ہیں۔حکومت آئی ایم ایف کی شرائط پہلے ہی پوری کر رہی ہے۔پیپلز پارٹی کے رہنماءچوہدری منظور نے کہا کہ اپوزیشن کو پی ٹی آئی کی اندرونی لڑائی سے کوئی فائدہ نہیں یہ پہلی بار نہیں ہوا۔پارٹیوں میں اختلافات رائے ہوتے ہیں لیکن اس کے لئے پارٹی میں فورم ہوتے ہیں۔ایشوز سے توجہ ہٹانے کے لئے تحریک انصاف نان ایشوز پیدا کر رہی ہے۔ہم نے اٹھارہویں ترمیم پر پوزیشن لی ہوئی ہے ہمارا سٹینڈ آج بھی وہی ہے۔ہمارا موقف کبھی تبدیل نہیں ہوتا ایک دم کسی کو پارلیمنٹ کا وزیر بنانا عجیب فیصلہ ہے۔سینئر قانون دان کامران مرتضی نے کہا کہ میرے ،خیال بہت پہلے ہی مشرف کا دفاع کا حق ختم ہو جانا چاہئے تھا۔ہماری دعا ہے وہ آ جائیں اس سے بہتر وقت اور نہیں ہو گا۔آج کوئی ایسی حکومت نہیں جو ان کے لئے رکاوٹیں کھڑی کرے۔اب دیکھتے ہیں وہ تیرہ کوآتے ہیں یا نہیں۔ تجزیہ کار جان اچکزئی نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ سے تین پاکستانی جوانوں کی شہادت افسوسناک ہے۔امریکہ کو بھارت کے حوالے سے دہرا معیار ختم کرنا چاہئے بھارت پاکستان کو دباﺅ میں نہیں لا سکتا۔ہمارے شہداءکا خون رائیگاں نہیں جائے گا پاکستان کا دفاع مضبوط ہے۔بھارت نے خلاءمیں جو راکٹ مارا اس پر ناسا نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain