پینسلوانیہ( ویب ڈیسک ) اگر آ خردبینی روبوٹ سے اپنے دانتوں کا میل کچیل صاف کروانا چاہتے ہیں تو یہ خبر آپ کے لیے ہے۔یونیورسٹی آف پینسلوانیا کے بایومیڈیکل کے شعبے سے وابستہ ماہرین نے ایسے خردبینی روبوٹ تیار کیے ہیں جو دانتوں کی گہری صفائی کرتے ہیں اور انہیں دیگر کئی کاموں میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔جامعہ نے دو طرح کے انتہائی چھوٹے روبوٹ تیار کیے ہیں جو دانتوں کے علاوہ بند نالیوں اور پائپوں کی صفائی بھی کرسکتے ہیں۔ ان میں سے ایک اوپری سطح پر کام کرتا ہے تو دوسری طرح کے روبوٹ اندرونی کونے کھدروں میں جاکر صفائی کے اہل ہیں۔ان کا اہم مقصد کسی شے مثلاً دانت پر چڑھ جانے والی حیاتی پرت (بایو فلم) کو صاف کرنا ہے انہیں جسم کے اندر لگائے جانے والے پیوند اور برقی آلات کی صفائی کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔دانتوں کے اندر یہ بیکٹیریا اور دیگر میل کچیل کو بھی دور کرسکتے ہیں لیکن اس میں کچھ وقت ضرور لگے گا۔ یونیورسٹی کے شعبہ دنداں سے وابستہ ڈاکٹر ہیون مائیکل کو± کے مطابق انہیں ایسی طبی بایو فلمز کے خلاف بھی استعمال کیا جاسکتا ہے جو کسی بھی دوا سے دور نہیں ہوتیں۔دانت ہو یا جسمانی برقی پیوند وقت کے ساتھ ساتھ پہلے ان پر حیاتی تہہ چڑھ جاتی ہے اور اس کے بعد وہاں بیکٹیریا اور دیگر جراثیم جمع ہونے لگتے ہیں۔ ایک مثال دانتوں پر جمع ہونے والی تہہ در تہہ ہے جو اتنی سخت ہوجاتی ہے کہ دانتوں کو صاف کرنے میں کئی دن لگ جاتے ہیں۔
اپنی ایجاد کو ماہرین نے کیٹے لیٹک اینٹی مائیکروبیئل روبوٹس ( سی اے ا?ر) کا نام دیا ہے۔ اس کے لیے آئرن آکسائیڈ نینو ذرات کا ایک محلول بنایا جاتا ہے جسے مقناطیسی رہنمائی سے میلی سطح پر چلایا جاتا ہے اور ننھے منے روبوٹ عین اسی طرح کام کرتے ہیں جس طرح ہل کھیتوں میں چل کر مٹی اٹھاتا ہے۔
دوسرے نظام میں تھری ڈی شکلوں کے سانچوں میں نینو ذرات کے ڈلے بنائے گئے جو دشوارگزار جگہوں پر جاکر وہاں کی صفائی کرسکیں گے۔ لیکن ان کے کام کرنے کا عمل خاصہ پیچیدہ ہے جس میں ہائیڈروجن پرا?کسائیڈ خارج ہوتی ہے اور اس سے فری ریڈیکلز بنتے ہیں جو بیکٹیریا تباہ اور گندگی صاف کرتے ہیں۔ اب اس اختراع کو تجارتی پیمانے پر تیار کرنے کی ابتدا ہوچکی ہے۔