لندن(ویب ڈیسک)برطانوی شہزادہ ہیری اور میگھن کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہو گئی ہے ،نومولود شہزاد ے کا تخت کے وارثوں میں ساتواں نمبر ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق شہزاد ہ ہیر ی نے خودمیڈیا پر آکر اپنے ہاں ننھے شہزادے کی پیدائش کی خوشخبری سنائی۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نئے شہزادے کا نام رکھنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔واضح رہے کہ شہزادہ ہیر ی اور میگھن کا ننھا شہزادہ ملکہ الزبتھ کے بڑے بیٹے شہزاد چارلس کے بعد آنیوالے برطانوی تاج و تخت کے وارثوں میں ساتوا ں بادشاہت کا امیدوار ہے۔
