لاہور(صدف نعیم سے)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وائس چانسلر نشتر میڈیکل کالج ملتان پروفیسر ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا کی ملاقات۔وائس چانسلر نشتر میڈیکل کالج نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ڈیم فنڈ کیلئے 20 لاکھ روپے مالیت کا چیک دیا۔نشتر میڈیکل کالج کے عملے کی جانب سے ایک دن کی تنخواہ ڈیم فنڈ کیلئے دی گئی ہے۔وزیراعلیٰ کی ڈیم فنڈ کیلئے چیک دینے پر نشتر میڈیکل کالج کے عملے کے جذبے کی تعریف۔ڈیموں کی تعمیر پاکستان کے مستقبل کیلئے ضروری ہے۔تحریک انصاف کی حکومت نے پانی ذخیرہ کرنے اور بجلی پیدا کرنے کیلئے ڈیم بنانے کے کام کو قومی فریضہ سمجھ کر آگے بڑھایا ہے۔مہمند ڈیم کی تعمیر کا سنگ بنیاد کا کریڈٹ وزیراعظم عمران خان کو جاتا ہے۔ ڈیم بنانے کی قومی تحریک میں سب کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیئے۔