تازہ تر ین

سندھ میں ایچ آئی وی کیسے پھیلا،تحقیقات کی تجویز

کراچی(ویب ڈیسک ) مہلک بیماریوں کے ماہرین کا کہنا ہے کہ لاڑکانہ کے ضلع رتوڈیرو میں جہاں ایک طرف ایچ آئی وی کے پھیلاو¿ کی تشخیص کے لیے ایک طبی تحقیقات کی ضرورت ہے تو وہیں سندھ حکومت کو محفوظ خون، جراثیم سے پاک سرنجز کی فراہمی، طبعی فضلہ ضائع کرنے کا مکمل طریقہ کار اور تمام افراد بشمول ملزم ڈاکٹر کی رازداری کا احترام یقینی بنانا چاہیے۔ لاڑکانہ میں (9 مئی تک) 282 بچوں اور بڑوں کو مبینہ طور پر ایچ آئی وی پوزیٹو ڈاکٹر کی جانب سے متاثر کرنے کی خبریں شہ سرخیوں میں رہیں، چھوٹے علاقے میں مختلف کیسز کی خبریں اس وقت سنسنی خیز اختتام کے ساتھ ختم ہوئیں جب ڈاکٹر کو گرفتار کیا گیا اور سلاخوں کے پیچھے پہنچا دیا گیا جبکہ اس وقت اس معاملے پر ایک مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تحقیقات کر رہی ہے۔اگر ہیومن امیونوڈیفیشی اینسی وائرس (ایچ آئی وی) کا علاج نہ کیا جائے تو یہ ایکوائرڈ امیونوڈیفیشی اینسی سنڈروم (ایڈز) تبدیل ہوجاتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain