تازہ تر ین

وزیراعظم نے روپیہ گرنے کا نوٹس لیا جس سے بہتری آئی: شاہد حسن صدیقی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ماہر معاشیات شاہد حسن صدیقی نے کہا کہ وزیراعظم نے روپیہ گرنے کا نوٹس لیا تھا جس سے کچھ بہتری آئی۔ اس میں شک نہیں آئی ایم ایف کا دبا? تو ہے۔ چینل فائیو کے پروگرام نیوز ایٹ 7میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا افراط ز ر پڑوسی ملکوں سے زیادہ ہے ،لگتا ہے ابھی روپے کی قدر پھر گرے گی۔اب بھی دیکھنا ہے حکومت ایکشن لیتی ہے کہ نہیں کہنے اور ایکشن لینے میں فرق ہے۔ سینئرقانون دان شاہ خاور نے کہا کہ لگتا ہے نیب کے پاس علیم خان کے پاس کوئی ثبوت نہیں تھا جو انہیں لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت مل گئی اس سے تو نیب کی کارکردگی پر سوال اٹھتا ہے۔تمام سیاسی جماعتیں یکجا ہو کر دیکھیں کیوں نیب لوگوں کی پگڑیاں اچھا رہا ہے۔اگر مقدمات ایک ہی نوعیت کے ہیں تو انہیں یکجا کر کے کم کر دینا چاہئے۔نیب کے تفتیشی بھی اتنے زیادہ ایکسپرٹ نہیں اگر ایکسپرٹ ہیں بھی تو ان کی تعداد کم ہے۔پھر نیب کو چاہئے مضبوط بنیادوں پر مقدمات بنائے۔ جنرل ر امجد شعیب نے کہا ہے کہ شہریوںکو ریاست سے تعاون کرنا چاہئے۔کسی بھی شخص کو حق نہیں کہ اپنی دنیا بناکر حکومت کے خلاف لوگوں کو بھڑکاتا رہے پہلے ہی حالات بہتر نہیں ایسے اقدام بہتر نہیں۔کالعدم ہونے کے باوجود اگر کوئی جماعت کارروائیاں جاری رکھتی ہے تو یہ مناسب نہیں اور پھر حکومت کی بھی نرمی ہے۔حکومت کے ساتھ تعاون کرنا چاہئے یہ سلجھے ہوئے معاشرے کی نشاندہی ہے اگر کوئی نہ مانے تو اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے۔اگر کوئی اشتعال انگیزی کرےگا تو ریاست کو کارروائی کا حق ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم پہلے بھی کبھی کامیاب نہیں ہوئی ایمنسٹی سکیم حکومتی بے بسی کا اظہار ہے یہ نہیں لانی چاہئے تھی پتہ نہیں حکومت کی عقل پر پتھر پڑ گئے ہیں۔ف


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain