تازہ تر ین

بذریعہ انٹرنیٹ مریخ پر اپنا نام بھیجیں

واشنگٹن(ویب ڈیسک) اگرچہ انسان کی مریخ تک رسائی کا مرحلہ ابھی بہت دور ہے لیکن ناسا کی ویب سائٹ پرجاکر آپ اپنا نام مریخ پر ضرور بھیج سکتے ہیں اوریہ نام ایک مائیکروچپ میں ڈجیٹل فارمیٹ کی صورت میں محفوظ ہوجائے گا۔مارس 2020 روور نامی خلائی گاڑی اگلے برس جولائی میں لانچ کی جائے گی اور سب کچھ بہتر ہونے کی صورت میں فروری 2021 میں یہ خلائی جہاز سرخ سیارے پر اترے گا۔ اس مشن میں عوامی دلچسپی پیدا کرنے کے لیے ناسا نے پوری دنیا کے لوگوں کو دعوت دی ہے کہ وہ اپنا نام اس مائیکروچپ میں لکھوائیں جو اس خلائی جہاز میں نصب کی جائے گی۔جدید ترین روبوٹک خلائی جہاز کا وزن 1000 کلوگرام ہے اور اس کا اہم ترین مشن سطح مریخ پر خردبینی زندگی کی تلاش، وہاں کی آب و وہوا اور ارضیات پر تحقیق اور سب سے بڑھ کر بعض نمونوں کو جمع کرکے دوبارہ زمین تک آنا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس اہم منصوبے کو مریخ پر انسانی قدم رکھنے میں اہم قرار دیا جارہا 30 ستمبر 2019 تک آپ اپنے اس ویب سائٹ https://mars.nasa.gov/participate/send-your-name/mars2020/ پر جاکر اپنا نام، پوسٹ کوڈ، ملک کا نام اور ای میل ایڈریس شامل کرکے مریخ کا بورڈنگ پاس لے سکتے ہیں۔ اس موقع پر ناسا سائنس مشن ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ تھامس زربوکن نے کہا کہ اس اہم سفر میں ہم پوری دنیا کے لوگوں کو شریک کرنا چاہتے ہیں۔ناسا نے امید ظاہر کی ہے کہ مارس روور 2020 مریخ سے متعلق ہمارے کئی سوالات کے جوابات تلاش کرے گے۔ اس کی بدولت پڑوسی سیاروں، اور خود زندگی کی ابتدا کے کئی راز منکشف ہوں گے۔ ناسا نے کہا ہے کہ اپنے نام کا بورڈنگ پاس آپ 30 ستمبر تک حاصل کرسکتے ہیں۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain