تازہ تر ین

ایران جنگ میں پاکستان کی کیا حکمت عملی ہو گی،آرمی چیف کی ایرانی وزیرخارجہ سے ملاقات

راولپنڈی(ویب ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے ملاقات کی جس میں باہمی اور خطے کی بدلتی ہوئی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقات میں باہمی اور خطے کی تیزی سے بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں ایرانی وزیر خارجہ نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ جنگ کسی کے مفاد میں نہیں ہے، تمام فریقین کو خطے کو جنگ سے بچانے کے لیے کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain