تازہ تر ین

خاتون کی غائب دماغی ، لاکھوں کا زیور سفر میں چھوڑ دیا

لندن/ پیرس(ویب ڈیسک) فرانس میں ایک خاتون طیارے میں 35 لاکھ یورو ( ساڑھے 59 کروڑ پاکستانی روپے) کے زیورات چھوڑ کر چلی گئی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس میں ایک خاتون قیمتی زیورات سے بھرا اپنا بیگ طیارے میں چھوڑ کرچلی گئی، خاتون جب جنوبی فرانس میں نیس کے ایئرپورٹ سے باہر آئی تو اسے پتا چلا کہ وہ اپنا بیگ اور کوٹ جہاز میں ہی بھول آئی ہے، اس نے فوراً پولیس سے رجوع کیا تاہم پولیس حکام نے اتنی بھاری مالیت کے زیورات بھولنا مذاق سمجھا۔فرانسیسی پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش میں پتا چلا ہے کہ تقریباً 35 لاکھ یورو مالیت کے زیورات جیولری ڈیزائنرز نے کینز فلم فیسٹول میں شریک برطانوی گلوکارہ ریٹا اورا کو پہننے کے لیے بھجوائے تھے۔اس ضمن میں خاتون کو ذمہ داری سونپی گئی تھی کہ وہ گلوکارہ کو زیورات پہنچائیں تاہم خاتون زیورات طیارے میں ہی بھول گئیں جس پر حکام نے زیورات سے بھرا بیگ اسی طیارے کے ذریعے لندن کے لوٹون ایئرپورٹ اور وہاں سے ہیتھرو ایئرپورٹ پہنچا دیا جہاں تمام جیولری ڈیزائنرز کو ان کے متعلقہ زیورات واپس مل گئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain