اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چینل فائیواور خبریں گروپ کی پاکستانی بنو پاکستانی مصنوعات استعمال کرو مہم مقبولیت کی عروج پر پہنچ گئی۔ پارلیمنٹ کی راہداریوں سے پاکستانی مصنوعات استعمال کرنے کے حق میں آوازیں اٹھنے لگیں۔ ارکارن پارلیمنٹ خبریں گروپ اور چینل فائیو سے متفق نظر آئے۔ سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے چینل فائیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینل فائیوو خبریں گروپ کی پاکستانی مصنوعات خریدنے کے حوالے سے قوم کو ترغیب دینے کی مہم خوش آئند ہے۔یہ پہلا میڈیا گروپ ہے جس نے اتنی بڑی قومی مہم چلائی ہے۔
