تازہ تر ین

کیا آپ فلم ’’گلابو ستابو‘‘ میں شامل اس اداکار کو پہچان سکتے ہیں؟

ممبئی(ویب ڈیسک )بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کو ان کی نئی آنے والی فلم ‘گلابو ستابو‘ کی جاری ہونے والی پہلی جھلک میں پہچاننا ناممکن لگ رہا ہے۔مشہور فلم ’پیکو‘ میں منفرد کردار نبھانے کے بعد امیتابھ بچن ایک بار پھر ہدایت کار شوجتھ سرکار کے ساتھ فلم ’گلابو ستابو‘ میں نئے انداز کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔ فلم کو لیکر ان کے مداحوں کو بے صبری سے انتظار تھا کیوں کہ کہا جارہا تھا کہ اس فلم میں بھی امیتابھ بچن بلکل منفرد انداز کے ساتھ سامنے آئیں گے۔ تاہم ان مداحوں کو اب مزید انتظار کرنے کی ضرورت نہیں کیوں کہ فلم کی پہلی جھلک جاری کردی گئی ہے۔فلم ’گلابو ستابو‘ کی جاری کردہ پہلی جھلک میں ایک بزرگ کی تصویر ہے جوکہ چہرے پر چشمہ، داڑھی اور سر پر ٹوپی پہنے غصے میں دیکھ رہے ہیں در حقیقت یہ کوئی اور نہیں بلکہ امیتابھ بچن ہیں۔ جنہیں پہلی نظر دیکھنے والا کوئی عام شخص ہی سمجھے گا۔ جب کہ امیتابھ کے ساتھ اس فلم میں ایوشمان کھرانہ کامیڈی کا تڑکا لگاتے نظر آئیں گے۔ جوکہ اس فلم میں امیتابھ بچن کے کرائے دار کا کردار ادا کر رہے ہیں۔کامیڈی سے بھرپور فلم ”گلابو ستابو‘ ‘کی کہانی جوہی چترویدی نے لکھی ہے جب کہ فلم کو رونی لاہری اور شیل کمار پروڈیوس کر رہے ہیں، فلم 24 اپریل 2020 میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain