نیوزی لینڈ(ویب ڈیسک) کھانے کی اشیا میں ملاوٹ، دودھ کے نام پر نقلی پاﺅڈر کی فروخت اور دیگر جعلی اشیائے ضروریہ کی خبریں آئے روز ذرائع ابلاغ کی زینت بنتی رہتی ہیں لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ پیزے میں نقلی گوشت بھی استعمال کیا جارہا ہے۔نیوزی لینڈ کی ایک معروف فوڈ کمپنی پر اپنی مصنوعات میں نقلی گوشت استعمال کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔نیوزی لینڈ کی ’ہیل پیزا‘ نامی کمپنی کو نوٹس بھیجا گیا ہے کہ آپ گاہکوں کو نقلی گوشت پیش کر کے قانون کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔کمپنی نے اس الزام کے جواب میں کہا ہے کہ وہ اپنے گاہکوں کو بتا کر اور ان کی مرضی سے گوشت کا متبادل استعمال کرتے ہیں۔پیزا اور دیگر مصنوعات میں امریکی کمپنی ’بیونڈ میٹ‘ کی تیار کردہ پیٹیز استعمال کی جاتی ہیں جو مٹر، پروٹین، ناریل کا تیل اور آلو کے اسٹارچ سے تیار کی جاتی ہیں۔مختلف اجزا کے استعمال سے ایسا مادہ تیار کیا جاتا ہے جو پکانے اور کھانے میں بالکل گوشت کی طرح لگتا ہے۔کمپنی کے جنرل منیجر کا کہنا تھا کہ اگر گاہک پوچھتے ہیں تو انہیں صاف صاف بتا دیا جا تا ہے کہ یہ درختوں اور پودوں سے تیارکردہ گوشت سے پاک مادہ ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہم کسی کو گمراہ کرنے کی کوشش نہیں کر رہے۔