تازہ تر ین

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 90 لاکھ ڈالر کی کمی

لاہور:(ویب ڈیسک)اعداد وشمار کے مطابق قطر کی جانب سے فنڈز کی فراہمی کے باوجود زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 90 لاکھ ڈالر کی کمی ہوگئی۔اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق 28 جون کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران قطر کی مالی معاونت 50 کروڑ ڈالر موصول ہوئی، تاہم فنڈز کی فراہمی کے باوجود سرکاری ذخائر کم ہوگئے اور گزشتہ ہفتے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 90 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق قطری ڈالر بیرونی قرضوں اور سود کی ادائیگی میں استعمال ہوئے۔اعداد وشمار کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 28 جون کو 7 ارب 27 کروڑ 28 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی، کمرشل بینکوں کے ذخائر میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 10 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا اور کمرشل بینکوں کے ذخائر کی مالیت 7 ارب 17 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے، زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 9 کروڑ 17 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا اور ملکی مجموعی ذخائر 14 ارب 44 کروڑ 43 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain