لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ماہر قانون احمد رضا قصوری مریم نواز کی جانب سے جو متنازعہ ویڈیو سامنے لائی گئی یہ کسی فرد پر الزام نہیں اعلی عدلیہ پر الزام لگایا گیا ہے ن لیگ اس سے قبل بھی عدلیہ کے خلاف اسی قسم کے ہتھکنڈے آزماتی رہی ہے۔حکومت کو بھی چاہئے کہ قانون سازی کرے پارلیمنٹ کو اپنا کام کرنا چاہئے دوسری صورت میں مجھے تو جمہوری سسٹم لپٹتا نظر آتا ہے۔چینل فائیو کے پروگرام نیوز ایٹ 7میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر ویڈیو غلط ثابت ہو گئی تو بنانے والوں کے خلاف دھوکہ دہی سمیت غداری کا مقدمہ بھی ہو سکتا ہے۔سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا کہ جج ارشد ملک نے ایسے شخص سے ملاقات کیوں کی جو نواز شریف خاندان کے بہت قریب تھا۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی پریس کانفرنس کو کسی نے بھی پسند نہیں کیا۔متنازعہ ویڈیو سے نواز شریف کی سزا کے فیصلے پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔جنرل ر امجد شعیب نے کہا کہ برہان وانی کا کردار اس طرح کا تھا کہ کشمیر میں بہت سے لوگ اس کی آواز پر لبیک کہہ رہے تھے کشمیر کی تاریخ میں ان کا جنازہ بہت بڑا تھا۔برہان وانی کے نام پر چلی تحریک اب کبھی ٹھنڈی نہیں پڑے گی بھارت تحریک طاقت سے نہیں کچل سکتا۔انہوں نے کہا کہ امریکہ نے افغانستان میں بھارت کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔امریکہ چین کا بہت مقروض ہے امریکہ دنیا کی نمبر ون معیشت بن جائے گا جس سے دنیا پر امریکی اثرورسوخ کم ہو جائے گا۔
