تازہ تر ین

اصل ویڈیو تو پیش کرو اعتزاز احسن کا مشورہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ ویڈیو کی اصل ریکارڈنگ پیش کرنا مریم نواز کا کام ہے، فرانزک اس وقت ہی ہوگا جب اصل ویڈیو ریکارڈنگ دی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے اے ا?ر وائی نیوز کے پروگرام ’ا?ف دی ریکارڈ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز نے میڈیا کو ویڈیو دکھائی اور کوئی سوال بھی نہیں لیا، مریم نواز سے پہلا سوال یہی بنتا ہے کہ اصل ویڈیو کہاں ہے، ویڈیو ریکارڈنگ کرنے والے کوبھی تصدیق کے لیے پیش ہونا ہوگا۔اعتزاز احسن نے کہا کہ بنیادی ثبوت ہو تو ثانوی ثبوت پیش نہیں کیا جاسکتا، ویڈیو کی فرانزک مریم نواز کو کرانی چاہئے، قانونی طور پر صرف ویڈیو نہیں کیمرا بھی پیش کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز کو تو ویڈیو کی فرانزک کے لیے بے تاب ہونا چاہئے تھا، ویڈیو دکھائی تو ساتھ میں فرانزک کی درخواست بھی ہونی چاہئے تھی۔اعتزاز احسن نے کہا کہ حکومتی ادارے کو نہیں بلکہ مریم نواز کو ویڈیو لے کرعدالت جانا چاہئے، حیرت ہے مریم نے عدالت میں ویڈیو پر درخواست کیوں نہیں دی۔انہوں نے کہا کہ محترمہ جلسوں میں نعرے لگواتی رہیں تو عدالت سوموٹو پر مجبور ہوگی۔اعتزاز احسن نے کہا کہ یہ مذاق نہیں ہے قطری خط سے بھی زیادہ سنجیدہ معاملہ ہے، قطری خط تو ایک مذاق تھا یہ بہت سنجیدہ معاملہ ہے۔n


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain