تازہ تر ین

بڑے بڑے احتساب بھگتے ان کو بھی بھگت لیں گے، چودھری منظور نیب کو ہمارے خلاف استعمال کیا جارہا ہے، ملک تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا، صدیق الفاروق معاہدہ ملکی مفاد میں نہ ہو تو نتائج بھگتنا پڑتے ہیں، امجد شعیب، نیوز ایٹ 7میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلز پارٹی کے رہنماءچوہدری منظور احمد نے کہا ہے کہ ہم نے بڑے بڑے احتساب بھگتے ہیں ان کو بھی بھگت یں گے لیکن ان سے نہیں بھگتا جائے گا ۔احتساب کو انتقام کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔مہنگائی کنٹرول نہیں ہوتی توجہ ہٹانے کے لئے گرفتاریاں کی جا رہی ہیں۔ چینل فائیو کے پروگرام نیوز ایٹ سیون میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تاجروں کی ہڑتال بڑی کامیاب رہی انہیں تو کسی سیاسی پارٹی نے نہیں اکسایا۔ لوگ تنگ آ گئے ہیں حکومت اب نہیں چلنے والی۔مسلم لیگ ن کے رہنماءصدیق الفاروق نے کہا کہ موجودہ حکومت نے آئی ایم ایف کو لا بٹھایا ہے لوگوں کا روزگار چھینا جا رہا ہے تحریک انصاف سے کسی کو کوئی امید نہیں۔ان لوگوں کو انجام بھی بھگتنا پڑے گا۔نیب کو ہمارے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے اس میں کوئی شک نہیں۔موجودہ حکومت نے ملک تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا۔ہم ڈرنے والے نہیں مقدمات پہلے بھی دیکھے اب بھی دیکھ لیں گے۔ملکی معیشت مضبوط کرنے کی سزا دی جا رہی ہے عوام ہمارے ساتھ ہیں عوام میں بے چینی ہے موجودہ حکمرانوں نے سوائے مہنگائی کے کچھ نہیں دیا۔جنرل ر امجد شعیب نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری متوقع تھی جب آپ کوئی ایسا معاہدہ کرتے ہیں جو ملکی مفاد میں نہ ہو تو نتائج تو بھگتنے پڑتے ہیں ۔معیشت بدحال ماضی کی حکومتوں کی وجہ سے ہے اب لوگوں کو سڑکوں پر لانے کی کوشش کر رہے ہیں جو اپوزیشن کر نہیں پائے گی۔بھارتی جاسوس کلبھوشن کے کیس میں پاکستان سرخرو ہوا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain