تازہ تر ین

شاہد گرفتار مفتاح فرار چھاپے جاری

لاہور، کراچی، اسلام آباد (نمائندگان خبریں) قومی احتساب بیورو (نیب ) لاہور نے سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی کو لاہور سے گرفتار کرلیا،شاہد خاقان عباسی کو سابق وزیر پیٹرولیم و قدرتی وسائل ایل این جی مبینہ کرپشن سکینڈل میں گرفتارکیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی پارٹی رہنماﺅں احسن اقبال اور مریم اورنگزیب کے ہمراہ اسلام آباد سے لاہور آرہے تھے کہ ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب نیب کے اہلکاروںنے رینجرز اور پنجاب پولیس کے ہمراہ ان کی گاڑی کو روکا ۔ اس موقع پرانہیں گرفتار ی کےلئے گاڑی سے نیچے آنے کےلئے کہا گیا تاہم شاہد خاقان عباسی نے وارنٹ گرفتاری دکھانے تک گاڑی سے نیچے اترنے اور گرفتاری دینے سے انکار کر دیا ۔ بعد ازاں انہیں وارنٹ گرفتاری کی کاپی دکھائی گئی ،شاہد خاقان عباسی اصل تصدیق شدہ وارنٹ گرفتاری دکھانے کےلئے بضد رہے تاہم کچھ دیر بعد انہوں نے گرفتاری دیدی ۔ نیب کے اہلکار شاہد خاقان عباسی کو وہیں سے نیب لاہور کے ہیڈ کوارٹر لے گئے جہاںڈاکٹروں کی ٹیم نے ان کا چیک اپ کیا ۔ ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی کو آج جمعہ کے روز راہداری ریمانڈ کے بعد راولپنڈی لے جایا جائے گا ۔ایل این جی کیس میں شاہد خاقان عباسی کو8مرتبہ طلبی کے نوٹس جاری کیے گئے جس میںسے وہ 5نوٹسز پر تفتیش کے لیے پیش ہوئے۔نیب کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹس میں شاہد خاقان عباسی کو ایل این جی ٹرمینل کیس میں سابق وزیر پیٹرولیم اور قدرتی وسائل کی حیثیت سے 18جولائی کو تفتیشی افسر ملک زبیر احمد کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی تھی تاہم انہوں نے سیاسی مصروفیات کی وجہ سے پیش ہونے سے معذرت کی تھی ۔ ایل این جی کیس میں شاہد خاقان عباسی نے نیب میں پیشی سے معذرت کرلی۔جس پر پکڑا گیاسابق وزیراعظم شاہد خاقان کی جانب سے نیب کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پیشی کے لیے تیار ہوں، مناسب وقت دیا جائے، پیشی کے لیے 3 دن کا وقت درکار ہے، نیب آفس طلبی کا خط گزشتہ روز موصول ہوا، صرف ایک دن کے نوٹس پر پیشی ممکن نہیں۔ چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے ایل این جی کیس میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کے بعد سابق وزیر خزانہ اور پاکستان مسلم لیگ (ن)سند ھ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر مفتاح اسماعیل اور سابق ایم ڈی پی ایس او شیخ عمران الحق کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ نیب چیئرمین کی جانب سے ڈاکٹر مفتاح اسماعیل کے بطور ایم ڈی سوئی سدرن گیس کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ ،وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے ہیں۔ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل اور شیخ عمران الحق کو بھی نیب راولپنڈی کی جانب سے جمعرات کے روز ایل این جی کیس میں طلب کیا گیا تھا تاہم دونوں پیش نہیں ہوئے۔ ویڈیو سکینڈل میں ایف آئی اے سائبر ونگ نے لیگی رہنما میاں رضا سے پوچھ گچھ کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے سائبر ونگ کی ایک ٹیم پوچھ گچھ کے لیے لاہور جائے گی، جج ارشد ملک کے مطابق میاں رضا نے طارق محمود سے ویڈیو خریدی تھی، مقدمے میں نامزد دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔ذرائع کے مطابق ناصر جنجوعہ، ناصر بٹ، خرم یوسف اور مہر جیلانی کو گرفتار کیا جائے گا، میاں طارق محمود کو جمعہ کے روز عدالت میں پیش کر کے مزید ریمانڈ لیا جائے گا، مقدمہ پیکا ایکٹ اور الیکٹرانک کرائم ایکٹ 2016 کے تحت درج کیا گیا، ملزمان کیخلاف مقدمے میں سائبر کرائم ایکٹ کی 8 دفعات شامل کی گئی ہیں۔ نیب نے ایل این جی کیس میں مفتاح اسماعیل کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ چیئرمین نیب نے سابق وزیر خزانہ کے وارنٹ جاری کر دیئے۔ سابق ایم ڈی پی ایس او عمران الحق کو بھی گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق نیب راولپنڈی کی ٹیم مفتاح اسماعیل کی گرفتاری کیلئے روانہ ہوگئی۔ چیئرمین نیب نے ایل این جی کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں، 5 رکنی ٹیم سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کو گرفتار کرے گی۔ نیب نے سابق مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی گرفتاری کیلئے ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا تاہم غیر موجودگی کے باعث ان کی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔ایل این جی کیس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کے بعد نیب نے سابق مشیر خزانہ اور مسلم لیگ(ن)کے رہنما مفتاح اسماعیل کی گرفتاری کے لیے کوششیں تیز کردیں۔ ایل این جی سکینڈل میں سابق سیکرٹری پٹرولیم عابد سعید سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے ،نیب ذرائع کے مطابق عابد سعید کے وعدہ معاف گواہ بننے پر شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کا فیصلہ کیا گیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کےخلاف تحقیقات گزشتہ روز ہی مکمل کر لی گئی تھیں، ان کی گرفتاری کا جمعرات کو نیب میں پیش نہ ہونے سے کوئی تعلق نہیں ہے،تاہم سابق سیکرٹری پٹرولیم عابد سعید کے وعدہ معاف گواہ بننے بارے نیب نے سرکاری بیان جاری نہیں کیا، نیب سے جاری اعلامیے کے مطابق شاہد خاقان عباسی کو ایل این جی کیس میں گرفتار کیا گیا ،نیب نے سابق وزیرپیٹرولیم شاہد خاقان عباسی کو تفتیش کے لیے طلب کر رکھا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے ،اس سے قبل نیب نے انہیں 8 مرتبہ طلبی کے نوٹس جاری کیے جس میں وہ 5 نوٹسز پر تفتیش کے لیے پیش ہوئے،نیب کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹس میں شاہد خاقان عباسی کو ایل این جی ٹرمینل کیس میں سابق وزیر پیٹرولیم اور قدرتی وسائل کی حیثیت سے 18 جولائی (جمعرات) کو تفتیشی افسر ملک زبیر احمد کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی،تاہم 16 جولائی کو نیب نے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain