ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ”انشااللہ“ کے لیے اپنے وزن میں کمی کریں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان ان دنوں دبنگ سیریزکی تیسری فلم ”دبنگ3“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ سلمان خان ”دبنگ3“ کی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ”انشا اللہ“ کی شوٹنگ کا ا?غاز کریں گے۔ سلمان خان نے ’دبنگ3‘ کے لیے اپنے وزن میں اضافہ کیا تھا لیکن اب وہ ”انشااللہ“ کے لیے اپنے وزن میں کمی کریں گے۔یہ پہلی بار نہیں ہے کہ سلمان نے کسی فلم کے لیے وزن میں کمی کی ہو، اس سے قبل ہدایت کار علی عباس ظفر کی فلم”سلطان“ کے لیے بھی انہوں نے اپنے وزن میں 8 کلو کمی کی تھی۔ وزن میں کمی کے لیے فٹنس سیشن کے علاوہ سلمان خان اسکرین پر چست نظر آنے کے لیے اچھی ڈائٹ بھی فالو کریں گے۔دوسری جانب مداح سلمان خان اور عالیہ کو ایک ساتھ فلم میں دیکھنے کے لیے بے چین ہیں۔ فلم ”انشااللہ“ میں سلمان خان 40 سال کے بزنس مین کا کردار ادا کررہے ہیں جب کہ ان کے مقابل عالیہ بھٹ 20 سالہ اداکارہ کا کردار ادا کریں گی۔ فلم اگلے سال عید پر ریلیز کی جائے گی۔
