لاہور(ملک مبارک سے) پنجاب حکومت ان ایکشن ،سابقہ دس سالہ دور حکومت میں بلدیاتی فنڈز کا آڈٹ کروانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔اربوں روپے کے فنڈز کہاں استعمال ہوئے ،کن افسران نے میرٹ سے ہٹ کر سیاسی لوگوں کو نواز ا،کن افسران کو سیاسی طور پر عینات کیا گیا کرپٹ افسران کی لسٹیں بھی تیار کی جانے لگیں ۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے بلدیاتی فنڈز کا آڈٹ کروانے کا فیصلہ کر لیا ہے سابقہ دور حکومت میں سابقہ حکومت نے جاتے جاتے اربوں روپے کے فنڈز لوکل گورنمنٹ کو جاری کئے۔ذرائع کے مطابق سابق حکومت نے پنجاب کی ہریونین کونسل کو 25لاکھ روپے گرنٹ جاری کی جو صرف الیکشن جیتنے کےلئے اپنی جماعت کے لیگی کونسلرز ،چیرمینز کو دئے گئے جو اربوں کے فنڈزبنتے ہیں لیگی چیرمینوں نے ان فنڈزکو خرد برد کیا اور متعلقہ افسران نے بھی خوب مال کمایا جبکہ فرضی کاموں پر فرضی ووچرز بنائے گئے سابقہ دور کے فنڈز کے خرد برد میں اس وقت کے دسٹرکٹ کوارڈینٹرآفیسر بھی ملوث تھے کیونکہ فنڈز انکے اکاونٹس میں گئے تھے براہ راست یونین کونسلز کو نہیں دئے گئے ۔ذرائع کا لاہور میں 274یونین کونسلز میں سٹریٹس لائٹس ،گلیوں کو پختہ کرنا جیسے کاموں کےلئے کروڑوں روپے دئے گئے فنڈز بھی متعلقہ افسران نے ہڑپ کر لئے تھے اور آج بھی لوکل گورنمنٹ میں اعلی سیٹوں پر برجمان ہیں اس لیئے حکومت پنجاب نے اس فنڈز کا کروانے کا فیصلہ کیا ہے اس آڈٹ سے کروڑوں روپے خورد برد سامنے آئیگی جس کے بعد ان افسران کے خلاف کاروائی کی جائیگی۔
