اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نےرائع ابلاغ کے معاملات نمٹانے کے لیے ‘میڈیا کورٹس’ کے قیام کا اعلان کردیا۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ انہوں نے میڈیا کورٹس بنانے کے لیے تجویز پیش کردی۔ان کا کہنا تھا کہ ان عدالتوں کا مقصد میڈیا انڈسٹری کے تنازعات کو ان خصوصی عدالتوں میں لے جایا جائے تاکہ فوری انصاف کی فراہمی ممکن ہوسکے۔ان کا کہنا تھا کہ میڈیا ورکرز کے مسائل پر ان کی تفصیلی بات چیت ہوءہے۔انہوں نے کہا کہ میڈیا ورکرز کو مسائل کا سامنا ہے تاہم ان کی جائز شکایات کا ازالہ بھی ہونا چاہیے، مسائل حل ہوں گے تو ان کے گھر کا چولہا جلے گا۔ان کا کہنا تھا کہ اجر اور اجیر کے درمیان تعلقات بہتر بنانے کے لیے پالیسی بنارہے ہیں، جس سے میڈیا ورکرز کے مسائل حل اور مالکان کی مشکلات کم کریں گے۔وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کے کامیاب دورہ امریکہ سے ہاو¿س آف شریف کے ارمانوں پر اوس پڑ گئی۔ بدھ کو معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹر بیان میں تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کا بیان کپتان کے خلاف حسد کا اظہار ہے کیونکہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کی کامیابیوں سے ہاو¿س آف شریف کے ارمانوں پر اوس پڑ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو امریکہ میں پاکستانیوں کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ دیکھ کر برداشت نہیں ہوا، ارینا ون کے عوامی جوش وخروش، والہانہ استقبال اور صدر ٹرمپ کے ساتھ کامیاب ملاقات نے ا±ن کی نیندیں اڑا دیں ہیں۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ شہباز شریف عمران خان سے عداوت اور بغض میں جتنا عوام کو گمراہ کرتے ہیں، ان کی محبت عمران خان کے لیے بڑھتی جاتی ہے۔معاون خصوصی نے بتایا کہ دورہ امریکہ پر عمران خان کشمیریوں کے وکیل بن کر ابھرے، انہوں نے تنازع کشمیر کے حل کی اہمیت کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا۔انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کشمیر پر سیاست کرنے سے پہلے آنکھیں کھول کر سید علی گیلانی کا بیان پڑھ لیتے،کشمیریوں کے قائد خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کم ظرف سوچ کے ساتھ بسوں میں سفر کا طعنہ دینے کے بجائے عمران خان کی سادگی اور کفایت شعاری کی مثال سے سیکھتے؟ شہباز صاحب! آپ سب سے بڑے شعبدہ باز ہیں جو لندن میں تو سڑکیں پیدل ناپتے ہیں لیکن پاکستان آتے ہی پروٹوکول کے نشے کا شکار ہو جاتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ شہباز شریف کا وزیراعظم کے دورہ امریکہ کے حوالے سے بیان ان کی پست سوچ اور کرپٹ خصلت کا آئینہ دار ہے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان میڈیا کو اپنا پارٹنر سمجھتے ہیں جلد ایک ڈیجیٹلائزیشن پالیسی متعارف کروانے جارہے ہیں۔ قوم اکٹھی ہوجائے تو ہر محاذ پر دشمن کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ میڈیا میں بیٹھے سپاہی پاکستان کی یکجہتی کے لئے ریاست کے ساتھ کھڑے ہیں ریاست کا بیانیہ عوام تک پہنچانے میں شراکت دار کا کردار ادا کررہے ہیں‘ ورکرز کا وجود میڈیا میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ نیوز سمیت 58 نئے ٹی وی چینلز کو لائسنس دیئے گئے۔نئے چینلز سے میڈیا ورکرز روزگار کے موقع پیدا ہوں گے۔ ٹی وی چینلز میں پروگرامات بند ہونے کے معاملے میں پیمرا کے قوانین دیکھنے کی ضرورت ہے اگر پیمرا نے قوانین سے تجاوز کرکے اقوام کیا ہے تو اس کے بارے کارروائی کی جائے گی۔
